Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کرکٹ کے سب سے بڑے ٹکراؤ کی راہ ہموار: پاکستان کا سری لنکا میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد / کولمبو : عالمی کرکٹ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان نے تمام تر تحفظات کے باوجود کرکٹ کی بقا اور علاقائی ہم آہنگی کی خاطر بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا اب 15 فروری کو سری لنکا کی سرزمین پر ہوگا۔
    یہ اہم فیصلہ وزیراعظم پاکستان نے سری لنکا کے صدر اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) کے سربراہ کی جانب سے کی جانے والی خصوصی رابطوں اور درخواستوں کے بعد کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن قیادت اور بنگلہ دیشی حکام نے پاکستان کو قائل کیا کہ پاک بھارت میچ کی منسوخی سے نہ صرف کرکٹ کی ساکھ متاثر ہوگی بلکہ ایشیائی کرکٹ بلاک کو بھی شدید مالی و انتظامی دھچکا لگے گا۔
    وزیراعظم پاکستان نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھنے کا حامی رہا ہے۔ اگرچہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ڈیڈ لاک برقرار تھا، لیکن سری لنکا جیسے دوست ملک کی میزبانی اور بنگلہ دیش کی حمایت کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے وسیع تر مفاد میں سری لنکا کے مقام پر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
    باقاعدہ وینیو کا حتمی اعلان پی سی بی کی جانب سے متوقع ہے، تاہم ذرائع کے مطابق 15 فروری کو کولمبو یا پالیکیلے میں دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔ اس فیصلے کے بعد آئی سی سی اور براڈکاسٹرز نے سکھ کا سانس لیا ہے، کیونکہ اس ایک میچ سے کروڑوں ڈالر کے ریونیو کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
    اس خبر کے جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس مثبت فیصلے نے گیند اب بھارت کے کورٹ میں ڈال دی ہے، اور دنیا اب یہ دیکھ رہی ہے کہ کیا بھارتی ٹیم بھی اس کھیل دوستی کا جواب مثبت انداز میں دیتی ہے یا نہیں۔

    Related Posts

    ’’اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل، پولیس افسران بھی نئی حکومت یا نئے حالات کے منتظر ؟’’

    چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

    طالب علم پر مبینہ تشدد، بازو فریکچر ہونے کی اطلاع، محکمہ تعلیم کا نوٹس، انکوائری کا حکم جاری

    مقبول خبریں

    ’’اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل، پولیس افسران بھی نئی حکومت یا نئے حالات کے منتظر ؟’’

    چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

    امریکہ کا ’برتھ ٹورازم‘ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 6 ہزار سے زائد ویزے منسوخ

    آئی جی خیبر پختونخوا کی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آمد، کوہاٹ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.