Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    رشوت خور پولیس، طویل انکوائریاں اور عام شہری کی فوری گرفتاری،، احتساب کا دوہرا معیار بے نقاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    قانون کے محافظ کہلانے والے کچھ پولیس اہلکار جب خود قانون شکن بن جائیں تو سب سے زیادہ اذیت عام شہری کو برداشت کرنا پڑتی ہے۔ پولیس میں موجود “چھپی کالی بھیڑیوں” کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے شہریوں کو نہ صرف ذہنی دباؤ، مالی نقصان اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ برسوں تک انصاف کے لیے دربدر بھی ہونا پڑتا ہے۔ اس کے برعکس کسی عام شہری کو محض شبہے کی بنیاد پر حراست میں لے کر فوری مقدمہ درج کر دیا جاتا ہے، چاہے وہ بعدازاں بے گناہ ہی کیوں نہ ثابت ہو۔ضلع لاہور کے سرکل گجر پورہ کی ایک حالیہ انکوائری رپورٹ نے پولیس کے اندر موجود اسی دوہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وائرل آڈیو اور ویڈیو کلپس کی بنیاد پر کی گئی انکوائری میں ثابت ہوا کہ تھانہ گجر پورہ کے بعض پولیس افسران و ملازمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں سے رشوت وصول کی۔ انکوائری کے مطابق مورخہ یکم فروری 2026 کو رات تقریباً 3 بجے، احمد کلیل ASI، نصیر احمد ASI اور مرتضیٰ ASI نے تین شہریوں عثمان، سفیان اور سیمان کو تھانہ گجر پورہ منتقل کیا۔ شہریوں کے مطابق ان کے پاس 100، 100 عدد گُڈے موجود تھے جن پر صوبائی حکومت کے جاری کردہ بارکوڈ بھی لگے ہوئے تھے۔ اس کے باوجود پولیس اہلکاروں نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی اور تین گھنٹے تک انہیں تھانے میں غیر قانونی طور پر روکے رکھا۔
    شہریوں کا مؤقف ہے کہ دباؤ کے تحت انہوں نے اپنے ایک دوست سے 56 ہزار روپے منگوائے جو پولیس اہلکاروں کو دیے گئے، جبکہ 100، 100 گُڈوں میں سے 50، 50 گُڑے بھی اپنے پاس رکھ لیے گئے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر آڈیو اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رقم اور گُڈے واپس کیے گئے۔ انکوائری رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس افسران و ملازمان بدنیتی اور ذاتی مفاد کی خاطر رشوت وصول کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب پائے گئے، جو محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث ہے۔ جس مذکورہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب ضلع شیخوپورہ میں بھی پولیس احتساب کی ایک مثال سامنے آئی ہے، جہاں رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایک سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انکوائری میں ثابت ہوا کہ سب انسپکٹر لطیف نے ایک سائل سے 85 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ آر پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ آر پی او کا کہنا ہے کہ رشوت لینے اور اختیار کا ناجائز استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پولیس شکایت سیل 24 گھنٹے فعال ہیں۔
    یہ واقعات ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتے ہیں کہ کیا پولیس احتساب صرف وائرل ہونے یا اعلیٰ سطحی نوٹس تک محدود ہے؟ اور کیا عام شہری کے لیے انصاف کا معیار وہی ہے جو وردی میں ملبوس اہلکار کے لیے رکھا جاتا ہے؟ عوام کا مطالبہ ہے کہ احتساب بلاامتیاز ہو، تاکہ قانون واقعی سب کے لیے برابر ثابت ہو۔

    Related Posts

    سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    مقبول خبریں

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    شکاگو :گاڑی پر گولیوں کی بارش، مشہور 22 سالہ ریپر ”بلڈ ہاؤنڈ کیو 50“ ہلاک،

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کا تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.