راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھی گھر پر بسنت منانے کا اعتراف کرلیا۔
اے ٹی سی پنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناؤ، لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ لاہوریوں کا جنون دیکھا جہاں بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا، میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرا بڑا بیٹا جنونی ہے وہ بسنت کا شوقین ہے، لاہوریوں کو بسنت سے روکنا بڑا مشکل ہے، یہ کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ہے۔
لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکا ہے، میں نے خود پتنگ اڑائی،علیمہ خان

