Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈی پی اوز کے تبادلے؛ پرانا نظام لپیٹنے کی تیاری، روایتی افسران آؤٹ، روایتی پینل کینسل،لاہور پولیس کے لئے بڑا سرپرائز،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے صوبے کے سات حساس اضلاع میں ڈی پی اوز کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ میں ہلچل مچا دی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس بار سابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کے پہلے سے تیار کردہ چند روایتی افسران کے پینل کو ایک طرف رکھ کر نئے اور متحرک افسران کے نام شامل کیے جا رہے ہیں، جسے پولیس حلقوں میں ایک بڑی اور غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی حکمتِ عملی واضح ہے، سفارشی کلچر کو دفن کر کے صرف میرٹ، کارکردگی اور فیلڈ میں خود کو منوانے والے افسران کو آگے لایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ خوشامدی چہروں کے بجائے سخت فیصلے کرنے کی شہرت رکھنے والے افسران پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔ ماضی کی روایت بھی اسی پالیسی کی عکاس رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہمیشہ ان افسران کو اہم ذمہ داریاں دینے کی حامی رہی ہیں جنہوں نے نظم و ضبط، جرائم پر کنٹرول اور انتظامی صلاحیت میں خود کو ثابت کیا ہو۔ اس بار بھی امیدواروں کی سروس ہسٹری، فیلڈ ریکارڈ، بحران سے نمٹنے کی اہلیت اور عوامی اعتماد بحال کرنے کی صلاحیت کو مرکزی بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، ڈی پی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار  کورس پر روانہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث یہ اہم نشستیں خالی ہوئیں۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ذاتی وجوہات پر تبادلے کی درخواست دے رکھی ہے، جبکہ شیخوپورہ، ساہیوال اور ملتان رینج کے ایک ایک ضلع میں بھی افسر کی تبدیلی تقریباً طے سمجھی جا رہی ہے۔
    قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق جن افسران کے نام سنجیدگی سے زیرِ غور ہیں ان میں ایس ایس پی قاضی فاروق ایس ایس پی عمران ملک، ایس ایس پی عمران کھوکھر ، سی سی ڈی راولپنڈی کی ریجنل افسر بینش فاطمہ، ایس ایس پی کیپٹن (ر) دوست محمد، ایس ایس پی ٹریفک ندیم عباس، ، ایس ایس پی زنیرہ، ایس ایس پی ساجد کھوکھر، ایس ایس پی کامران عامر، ایس ایس پی اخلاق اللہ تارڑ اور ایس ایس پی شفیق احمد شامل ہیں۔
    پولیس اور انتظامی حلقوں میں ان تعیناتیوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ اضلاع امن و امان، جرائم کی سرکوبی اور عوامی اعتماد کے حوالے سے فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ اب اصل امتحان یہ ہے کہ کیا واقعی میرٹ کی جیت ہوگی یا پھر روایتی دباؤ ایک بار پھر نظام پر حاوی ہو جائے گا۔ صوبے بھر کی نظریں وزیراعلیٰ پنجاب اور سلیکشن بورڈ کے حتمی فیصلے پر مرکوز ہیں۔ جبکہ ”لاہور پولیس“ کو دو روز بعد بڑا سرپرائز ملے گا۔

    Related Posts

    پاکستان کا تیل کی درآمد کیلئے نیا پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    شیخوپورہ ، سیوریج نظام تباہ، گلیاں جوہڑ بن گئیں، شہری بیمار

    مہنگی نہ سستی، 11 اگست کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    مقبول خبریں

    غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی ہلاک

    ’باہر نکلا تو مر جاؤں گا‘، ناقابل برداشت جلن کے مرض میں مبتلا 16 سالہ اقبال شیخ 5 سال سے تالاب میں رہنے کو مجبور

    چینی شخص کی انوکھی ’زندہ مینڈک‘ والی ڈرنک نے سب کے ہوش اڑا دیے

    150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی فتار سے آئی تباہی، 10 لاکھ لوگوں کو چھوڑنا پڑا گھر، چین ، جاپان اور تائیوان میں نظر آیا اثر

    پاکستان کا تیل کی درآمد کیلئے نیا پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.