Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “بلوچستان حملے میں دو جگہ خواتین کو استعمال کیا گیا، بی ایل اے انڈیا کی پراکسی ہے”خواجہ آصف وزیردفاع

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’بلوچستان میں دہشتگردوں کا منظم حملہ مکمل طور پر ناکام بنایا گیا، یہ لوگ بےشمار لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، حملوں میں دو جگہ خواتین کو استعمال کیا گیا۔‘دہشت گردوں کے سرغنہ کو ٹارگٹ کرنا پڑے گا، چاہے وہ ملک کے اندر ہوں یا ملک سے باہر۔ اگر وہ افغانستان میں بھی ہوں تو یہ ہمارا فرض اور حلف ہے کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت کیلئے کوئی بھی قدم اُٹھانے کو تیار ہیں۔
    اتوار کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’بلوچستان میں مختلف مقامات کو ٹارگٹ کیا گیا، یہ سلسلہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بی ایل اے اور انڈیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ملک کو ڈی مورلائز کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بی ایل اے انڈیا کی پراکسی ہے۔ یہ لوگ چھوٹے بچے اور خواتین کو استعمال کرتے ہیں۔‘
    وزیر دفاع کے مطابق زیادہ تر لاپتہ افراد بی ایل اے کے ممبران ہیں۔ جب دہشت گرد مارے جاتے ہیں تو ثابت ہوتا ہے کہ ان کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا۔ ان کے لواحقین لاپتہ افراد کا الاؤنس بھی لیتے ہیں۔
    ’یہ لوگ مزدوروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں، ہمارے دفاتر پر حملہ کرتے ہیں۔‘
    خواجہ آصف نے کہا کہ بی ایل اے ایک فارن دہشتگرد تنظیم ہے اور یہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہے۔ ’جو لوگ گرفتار کیے گئے ہیں ان کے انکشافات سے واضح ہو جاتا ہے کہ انڈیا ملوث ہے۔ انڈیا اور افغانستان بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسی فرنچائز استعمال نہ کریں۔‘
    انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان کا رقبہ بڑا ہے اور آبادی کم ہے اس لیے انہیں سہولت ہو جاتی ہے۔ یہ لوگ ہمیں پھر سے معاشی اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔‘
    وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارا قومی ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ ہماری افواج اس وقت بھی آپریشن میں مصروف ہے۔ دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے۔‘

     

    Related Posts

    وزیراعظم کا خصوصی پیغام لے کر حمزہ شہباز کی جیکب آباد آمد: ایم این اے میر اعجاز جکھرانی سے بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    تیز ہوائیں ،بارش اورژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    چترال : 320 میٹر کے فاصلے سے آئی بیکس کا ‘پرفیکٹ شاٹ’، شیخوپورہ کےڈیوڈ سکندر حیات نے تاریخ رقم کر دی!

    مقبول خبریں

    تیز ہوائیں ،بارش اورژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    چترال : 320 میٹر کے فاصلے سے آئی بیکس کا ‘پرفیکٹ شاٹ’، شیخوپورہ کےڈیوڈ سکندر حیات نے تاریخ رقم کر دی!

    لاہور میں اندوہناک واقعہ: دو بچے اور خاتون ہلاک، ملزم پراپرٹی ڈیلرکی خودکشی

    ؒحنین شاہ نے میچ کا پانسا پلٹ دیا، حیدر آباد کنگز نے دو رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا

    سیالکوٹ :تھانہ سول لائن میں کچھ ہی دیر میں دو ایس ایچ اوز کی تبدیلی، سب انسپکٹرمیاں شہباز نے چارج سنبھال لیا

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.