اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو آنکھ کی بیماری کے باعث پمز ہسپتال لائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
عمران خان کی دائیں اۤنکھ میں CRVO نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ انکی دائیں اۤنکھ کی وین میں بلاکیج ہوگئی ہے۔ اسکا سائیڈ ایفیکٹ یہ ہے کہ مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سلسلے میں تین وِزٹ(16، 19 اور 21 جنوری کو) کر چکے ہیں۔ جیل… pic.twitter.com/lKCTq8WT3Y
— Kismat Khan (@KismatZimri) January 26, 2026
اس حوالے سے صحافی اسد اللہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ویڈیو پوسٹ میں کہا ہے کہ میرا سورس یہ دعویٰ کر رہا ہے عمران خان کی دائیں اۤنکھ میں سی آر وی او نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات جو 24 اور 25 جنوری کی درمیانی رات بنتی ہے، رات کے دوسرے پہر پمز ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں آنکھ کی بیماری سی آر وی او (CRVO) کے علاج کیلئے انجکشن دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سورس کا دعویٰ ہے ایک دو لوگوں کا سٹاف تھا، عمران خان ان کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئے اور کہا میں معذرت چاہتا ہوں آپ کو رات گئے تکلیف دی، سورس کے مطابق عمران خان کا مورال ٹھیک تھا اور وہ اچھی حالت میں تھے لیکن میں ابھی اس خبر کو غیر تصدیق شدہ کہہ رہا ہوں کیوں کہ میں نے ابھی اسے ڈبل چیک کرنا ہے۔

