Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان کی حفاظت ،سلامتی کے لیے جو بھی بن پڑا وہ کریں گے، علامہ راجہ ناصر عباس سینٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: علامہ راجہ ناصرعباس سینٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب۔۔اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ واضح کرنا چاہتا ہوں میں عمران خان کا باوفا ساتھی ہوں، مجھے سینیٹر بھی اُسی نے بنایا اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹنے والا نہیں ہیں، اپنے حلف کی کبھی خلاف ورزی نہیں کروں گا، کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ اور آئین کی خلاف ورزی نہیں کروں گا، پاکستان کی حفاظت اور اس کی سلامتی کے لیے جو بھی بن پڑا وہ کریں گے۔
    سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاقانونیت ہے، حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عدل و انصاف قائم کریں کیوں کہ بغیر عدل کے معاشرہ نہیں چل سکتا، اللہ نے تمام پیغمبر عدل قائم کرنے کے لیے بھیجے، آج تینوں ریاستی اداروں کا استقلال ختم ہوچکا ہے، چند دہشت گردوں کی تلاش میں پورا علاقہ اٹھا لیا جاتا ہے، اگر یہی کام عوام کو سونپ دیا جائے تو وہ خود دہشت گرد ڈھونڈ نکالیں۔
    اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا کہنا ہے کہ ہم لاہور گئے تو ہماری گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے، کیا ہم دہشت گرد تھے؟ کیا لوگوں کو ہراساں کرکے نظام چلایا جا سکتا ہے؟ لوگوں کو بولنے دیا جائے اس سے ملک مضبوط ہوتا ہے، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو آزاد کیا جائے، اس وقت ملک کا مقبول سیاسی لیڈر عمران خان ہے، موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے، ملک میں عدل و انصاف قائم کیا جائے۔
    علامہ راجہ ناصر عباس کہتے ہیں کہ ہم پنجاب گئے تو راستے میں ہماری گاڑیوں کو توڑا گیا، یہ کون سا قانون ہے؟ ہم تو پر امن تھے کیا کسی نے پوچھا کہ ایسا کیوں ہوا؟ کیا لوگوں کی آوازوں کو دبا کر سسٹم چلا لیں گے؟ لوگوں کا سسٹم سے اعتبار اٹھ چکا ہے، جب بھی کوئی سسٹم عوام کا اعتماد کھو دیتا ہے تو اس کی سافٹ اور نیشل پاور ختم ہو جاتی ہے، یہ طاقت گولیوں، ٹینکوں، جہازوں اور توپوں سے نہیں بنتی، اسٹبلشمنٹ والے کہتے ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کیا آپ سر پر قرآن رکھ کر کہہ سکتے ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں؟ آپ اپنی ڈومین میں جائیں ملک کا دفاع کریں ہم سیلوٹ کریں گے، آرمی چیف آج اپنی ڈومین میں چلے جائیں تو ان کے ہاتھ چوموں گا۔
    قبل ازیںچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قائد حزبِ اختلاف کی تقرری کا اعلان کردیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن قائم مقام سیکرٹری سینیٹ کے دستخط سے جاری کیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سنبھال لی ہے۔

    Related Posts

    آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کی ننگرہار اور جلال آباد میں تباہ کن کارروائیاں، خوگانی بیس اور ڈرون اسٹوریج تباہ!

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.