Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خیبر پختونخوا کو دوسرے صوبوں کے حصے سے 800 ارب ملے، اگر پھر بھی ترقی نہیں ہوئی تو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے،شہباز شریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے مگر وہاں کی ماضی کی حکومتوں اور موجودہ حکومت نے بھی ہماری کوئی قدر نہیں کی۔
    منگل کو قومی ورکشاپ میں خیبر پختونخوا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔
    ’ہم نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، پاکستان نے بیرونی امداد کے علاوہ اپنے وسائل بھی ان پر نچھاور کیے، انہوں نے یہاں کاروبار کیے اور کبھی کسی کو ان پر اعتراض نہیں ہوا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنا فرض نبھایا کوئی احسان نہیں کیا مگر اس کے بدلے میں جو کچھ اس جانب سے کیا وہ قابل افسوس ہے۔‘
    وزیراعظم نے کہا کہ ’ہماری صرف ایک ڈیمانڈ تھی کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور انڈیا کی سپورٹ کو روکیں مگر وہاں سے کوئی سنجیدگی دکھائی نہیں دی۔‘
    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’ہمارے نائب وزیراعظم کے علاوہ دیگر حکام نے افغانستان کے دورے کیے، چین میں بھی ان سے بات کی مگر انہوں نے ایک بھی نہیں مانی۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے بعد ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہوئی جو نہیں ہونی چاہیے تھی لیکن ہم کو اس پر مجبور کیا گیا۔‘
    انہوں نے کہا یہ بات کہ وفاق اور خیبر پختونخوا کی حکومت کے درمیان سرد جنگ جاری ہے، حقائق سے میل نہیں کھاتی۔
    ’جب سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو میں فون کر کے مبارک باد دی اور تعاون کی پیشکش کی، انہوں نے شکریہ ادا کیا مگر پھر کبھی رابطہ نہیں کیا۔‘
    چترال میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کے وقت بھی وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو ایک بار پھر مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی۔
    انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک حکومت نے جھوٹ کی بنیاد پر زہر گھولا اور پروپیگنڈے کے ذریعے بیانیہ بنایا۔اس موقع پر وزیراعظم نے بلوچستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کو سولر ٹیوب ویلز کے لیے 40 ارب روپے دیے گئے۔
    ان کے مطابق ’بلوچستان کو اپنے حصے سے اضافی 100 ارب روپے دیے گئے۔ بلوچستان کے زمیندار آج بہت خوش ہیں۔‘
    خیبر پختونخوا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دوسرے صوبوں نے اپنے حصے سے 800 ارب روپے دیے۔
    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری قوم پرعزم ہے اور خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ناگزیر ہے۔ان کے بقول ’اگر پنجاب ترقی کرتا ہے اور دوسرے صوبے نہیں کرتے تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں ہے۔‘
    انہوں نے خیبر پختونخوا کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں ترقی نہیں آ رہی تو اس کا جواب گریبان میں جھانک کر ڈھونڈنا ہو گا۔
    وزیراعظم نے پچھلے سال مئی میں انڈیا کے ساتھ ہونے والی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو وہ سبق سکھایا جس کو وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔‘
    ان کے مطابق ’آج دنیا میں سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ہم معاشی ترقی کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

     

    Related Posts

    آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کی ننگرہار اور جلال آباد میں تباہ کن کارروائیاں، خوگانی بیس اور ڈرون اسٹوریج تباہ!

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.