دمشق/انقرہ: مشرقِ شام میں ایک بڑی فوجی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں ترک اسپیشل فورسز اور شامی عرب فوج (SAA) مشترکہ طور پر مشرقی شام کے کرد علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔
اس فوجی نقل و حرکت کا بنیادی مقصد مشرقی شام کے علاقوں کو ایران اور امریکا کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کروانا ہے۔ یادرہے یہ پیش قدمی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے۔
شام میں بڑی فوجی پیش قدمی: ترک اسپیشل فورسز اور شامی فوج کرد علاقوں کی جانب روانہ

