لاہور:لاہور میں پراپرٹی ڈیلر 25 لاکھ کی رقم اور موٹرسائیکل سمیت 6 ماہ سے لاپتہ،،مبینہ طور پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے سول کپڑوں میں ملبوس افراد گاڑی میں ڈال کر لے گئے جاتے ہوئے پانچ سالہ بھتیجے کو دکاندار کے حوالے کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فریاد علی ولد فرزند علی نامی پراپرٹی ڈیلرکے سگے بھائی یاسرعلی کا کہنا ہے کہ 11 جولائی 2025کو اپنی رہائش گاہ واقع بابوصابو سے فریاد علی اپنے 5 سالہ بھتیجے کو سموسے دلانے باہرگلی میں واقع بیکری گیا ہی تھا کہ اسے کچھ افراد نے دبوچ لیا جنہوں نے اپنا تعلق قانون نافذ کرنیوالے ادارے سے ظاہرکیا اس وقت فریادعلی کے پاس ایک شاپنگ بیگ میں 25 لاکھ کی ٹوکن کی رقم بھی تھی۔
یہ افراد 5 سالہ بھتیجے بیان عی کو مقامی دکاندار کے حوالے کر کے چلے گئے یاسرعلی کے مطابق اگلے روزوہ مقامی افراد سے پتہ کرنے موقع پر گئے تو پارٹی دوبارہ وہاں آئی انہوں نے سڑک کے دونوں اطراف کھڑے ہو گئے اسکے بھائی کے پاس ایک شاپر رکھ کر اسکی ویڈیو بنائی وہ بھائی ڈر گئے اور خاموش رہے تب اہلکار اسے گاڑی پر بیٹھا کر وہاں سے نکل گئے۔ مقامی پولیس اسٹیشنز رابطے کے باوجود فریاد کا پتہ نہیں چل سکا ۔بتایا گیا ہے کہ فریاد افیون کا استعمال کرتا تھا اسکے خلاف ایک لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج ہے جبکہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب چمرو پور میں دو مربع رقبہ ہے اور نیو میٹرو سٹی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پراپرٹی کا کام کرتا ہے
پراپرٹی ڈیلر 6 ماہ سے لاپتہ، پولیس کااظہار لاعلمی، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے لوگوں نے اٹھایا، بھائی کابیان

