کوئٹہ :بلوچستان میں جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 شاندار، رنگا رنگ ،منظم اور پرامن تقریبات کےساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔
آف روڈ ریلی کے دوران مختلف کیٹیگریز میں شریک ڈرائیورز نے غیر معمولی مہارت، رفتار اور جرات کا شاندار مظاہرہ کیا۔مجموعی طور پر51 ڈرائیورز نے شرکت کی، جن میں دو خواتین ریسرز بھی شامل تھیں۔
اختتامی تقریب میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، گورنر بلوچستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کئے۔ایونٹ کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئےتھے۔

