Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ماضی کے سپر سٹار مردانہ وجاہت کے شہکار اداکار دھرمیندر کا 89 سال کی عمر میں انتقال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    حیدرآباد: بالی وڈپرراج کرنے والے سابق سپر اسٹار،اور“HE man“ اداکاردھرمیندر کا آج 24 نومبر کو 89 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
    بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکار دھرمیندر کے گھر کے باہر ایک ایمبولینس پہنچی، جس سے ان کے مداحوں میں بے چینی پھیل گئی۔ بعد ازاں ان کی موت کی خبر سامنے آئی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/tweeload_pjp1qrc1.mp4

    ان کے انتقال پر فلمی دنیا اور ملک بھر میں ان کے مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دھرمیندر ساٹھ برسوں سے بھارتی سنیما کا اہم حصہ رہے ہیں۔ دھرمیندر کے شعلے کے ساتھی اداکار امیتابھ بچن اپنے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ ‘ولا پارلے شمشان’ گھاٹ پہنچے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/tweeload_9tr0y86j.mp4

    فلم ساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر دھرمیندر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "یہ ایک دور کا خاتمہ ہے ….. ایک بڑے میگا اسٹار … وہ مرکزی دھارے کے سنیما میں ایک مجسم ہیرو تھے… ناقابل یقین حد تک خوبصورت اور سب سے زیادہ اسکرین پر موجودگی … وہ ہندوستانی سنیما کا ایک حقیقی لیجنڈ تھے اور ہمیشہ رہیں گے…۔
    حال ہی میں اداکار کو علالت کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ 11 دن تک آئی سی یو وارڈ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر تھے۔ اس دوران ان کی موت کی افواہیں پھیل گئیں، جس سے ان کے خاندان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔ اسپتال سے اداکار کی ایک ویڈیو جاری کی گئی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں، دھرمیندر کو ہسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا گیا، وہ اپنے گھر والوں (بیوی پرکاش کور، سنی دیول، بوبی دیول، اور ان کی دو بیٹیاں) گھرے ہوئے تھے۔
    دھرمیندر کی آخری فلم کرسمس پر ریلیز ہوگی
    24 نومبر کو دھرمیندر کی فلم ‘ایکس’ کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا گیا۔ اس فلم میں وہ مرکزی اداکار اگستیہ نندا کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ دھرمیندر کی آخری فلم ہوگی، جو 25 دسمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔
    دھرمیندر نے 1960 میں فلم "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ دھرمیندر کی ہٹ فلموں میں آئی ملن کی بیلا، پوجا کے پھول، حقیقت، بازی، ستیہ کام، آئے ساون جھم کے، راجہ جانی، لوفر، چپکے چپکے، چرس، ڈریم گرل، دھرم ویر، گجاب، میرا گاوں میرا دیش اور اپنے شامل ہیں۔

     

    Related Posts

    امریکا نے ایران سے جنگ میں مالی وفوجی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    جمہوریت محض سیاسی نظام نہیں بلکہ فلاحی معاشرے کی منزل ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عالمی یومِ جمہوریت پر پیغام

    بجلی و پٹرولیم بحران پر حکومت کا بڑا اقدام: ہفتے میں اب کتنے دن کام ہوگا؟

    مقبول خبریں

    امریکا نے ایران سے جنگ میں مالی وفوجی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

    جمہوریت محض سیاسی نظام نہیں بلکہ فلاحی معاشرے کی منزل ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عالمی یومِ جمہوریت پر پیغام

    بجلی و پٹرولیم بحران پر حکومت کا بڑا اقدام: ہفتے میں اب کتنے دن کام ہوگا؟

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر: کنٹریکٹ سروس کو پنشن میں شمار کرنے کا فیصلہ برقرار

    خدشات ہی خدشات، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.