Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیرِاعلیٰ پنجاب سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم )وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر (DERYA TÜRK-NACHBAUR) نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، ویمن ایمپاورمنٹ، تعلیم، یوتھ ایکسچینج پروگرام، ماحولیات اور کلین انرجی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مہمان پارلیمنٹیرین کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تاریخی اور ثقافتی دل لاہور میں جرمنی کے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی 100 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور پاکستان میں اس کی 35 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن نے پاکستان اور جرمنی میں جمہوریت، سماجی انصاف اور مکالمے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/mns-09.mp4

    مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں جو ترقی و امن کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے فلڈ کے دوران جرمنی کی جانب سے اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی علامت قرار دیا۔وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ پنجاب جرمنی کی رینیو ایبل انرجی، زرعی ٹیکنالوجی، آئی ٹی سروسز اور کلین مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

    انہوں نے نوجوانوں کی روزگار صلاحیت بڑھانے کے لیے جرمنی کے ڈوال ووکیشنل ٹریننگ ماڈل کو اپنانے کی خواہش ظاہر کی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ تعلیم حکومتِ پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے، نصاب کی جدت، ڈیجیٹل لرننگ اور عالمی تحقیقی روابط کے فروغ پر بھرپور کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ جرمن جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں۔

    خواتین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کی بااختیاری پنجاب کی سماجی پالیسی کا مرکزی جزو ہے، ای بائیک سکیم، ہونہار سکالرشپ پروگرام اور ویمن اینکلیوز منصوبے خواتین کی محفوظ اور باعزت معاشی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے تاریخی ورثے جیسے بادشاہی مسجد، لاہور قلعہ، شالامار گارڈن اور داتا دربار مشترکہ تہذیبی سرمائے کی علامت ہیں۔ ثقافتی تعاون مؤثر سفارت کاری ہے اور ہم جرمن اداروں کے ساتھ مشترکہ فن و ثقافت منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں، ہم پارلیمانی روابط، پائیدار ترقی اور تعاون کے ذریعے پاک جرمن دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    Related Posts

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں،سفارتی رابطے جاری،الجزیرہ

    میران شاہ، گل بہادر خوارجی گروپ سے درپا خیل قبائل کی جھڑپ، فتنہ الخوارج کے 4دہشت گرد جہنم واصل

    مقبول خبریں

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں،سفارتی رابطے جاری،الجزیرہ

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.