Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    T20سیریز ،میلبورن کے میدان میں بھارت کو 17 سال بعد عبرتناک شکست، ہیزل وڈ کی طوفانی باؤلنگ کے سامنے کوئی نہ ٹک پایا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میلبورن: آ سٹریلیا میں ہونے والی بھارت آسٹریلیا ٹی-20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی  ٹیم کو ملبورن میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے  عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاسٹ باؤلر جوش ہیزل وڈ نے محض  125 رنز  پر  بھارتی ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

    ہیرل وڈ نے ایک ہی اسپیل میں  بھارتی ٹاپ آرڈر کو پویلین بھیج دیا۔ انھوں نے 4 اوورز میں محض 13 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، اور اس کارکردگی کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
    ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہفتہ کے روز کھیلے گئے اس میچ میں جہاں بھارتی بلے باز جہاں پورے 20 اوورز بھی نہیں کھیل پائے، وہاں آسٹریلیا نے ہدف محض 13.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
    آسٹریلوی اوپننگ بیٹرز ٹریوس ہیڈ اور مشیل مارش نے بلے بازی کے ایسے جوہر دکھائے کہ آسٹریلیا کبھی بھی مشکل میں نظر نہیں آیا۔ دونوں نے پانچویں اوور میں ہی ٹیم کو 50 رن کے پار پہنچا دیا تھا۔ ٹریوس ہیڈ 28 رن بنا کر ورون چکرورتی کا شکار ہوئے، اور پھر مارش 46 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ کلدیپ یادو کے پہلے ہی اوور میں مارش نے 20 رن بنا ڈالے تھے، لیکن پھر کلدیپ کی گیند پر ہی آؤٹ بھی ہوئے۔ آسٹریلیائی اننگ جب جیت کے بہت قریب تھی، تبھی بمراہ نے لگاتار 2 وکٹ حاصل کر ٹیم میں جوش ضرور پیدا کیا، لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
    ملبورن کے میدان میں بھارت کو ٹی-20 کرکٹ میں 17 سال بعد اس  شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  یادرہے یہاں بھارت  کو پچھلی شکست 17 سال قبل 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف ہی ملی تھی۔

    اس  جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 5 میچوں کی رواں ٹی-20 سیریز میں 0-1 کی سبقت بنا لی ہے۔ پہلا میچ بارش کے سبب  منسوخ ہو گیا تھا۔
    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی بھارتی ٹیم  آٹھویں اوور میں صرف 49 رنز تپر اپنے 5 وکٹ گنوا چکی تھی۔ جوش ہیزل ووڈ نے خطرناک گیندبازی کرتے ہوئے شبھمن گل، سوریہ کمار یادو اور تلک ورما جیسے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اوپننگ بیٹر ابھشیک شرما  نے 37 گیندوں میں 68 رنوں کی اننگ کھیلی، ورنہ ہ بھارت شائد50 رنز بھی مشکل سے بنا پاتا۔  بھارت کے بیٹر ہرشت رانا (35 رن)  ہی دوسرے ایسے بلے باز تھے، جنھوں نے دوہرے ہندسے کو چھوا۔

    Related Posts

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    سمندر میں خاموشی، تہران میں تباہی: امریکی سینٹ کام کا ایران کے 2000 اہداف اور پوری بحری طاقت کو مفلوج کرنے کا دعویٰ

    امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

    مقبول خبریں

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    سمندر میں خاموشی، تہران میں تباہی: امریکی سینٹ کام کا ایران کے 2000 اہداف اور پوری بحری طاقت کو مفلوج کرنے کا دعویٰ

    امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    بلاگ

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.