ہانگ کانگ: دبئی کا ایک مال بردار طیارہ پیر کے دن لینڈنگ کے موقع پر رن وے سے پھسل کر سکیورٹی گشت کی گاڑی سے ٹکرا گیا اور وہ سمندر میں جا گری جس سے ہانگ کانگ ایئرپورٹ سکیورٹی عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔
پچیس سال سے زیادہ عرصے میں یہ ایئرپورٹ کا مہلک ترین حادثہ ہے جس میں شامل بوئنگ 747 بھی پانی میں گر کر جزوی طور پر ڈوب گیا لیکن جہاز میں موجود عملے کے چاروں افراد فرار ہو گئے۔ (ویڈیو بشکریہ اے بی سی نیوز)

