Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

      روبوٹ بنا مسافر طیارے کی ایک گھنٹہ تاخیر کا باعث

      میڈیا کی دنیا کا ایک عہد تمام: سی این این کے بانی اور عظیم مخیر ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

      6000 کلومیٹررینج، 25 ماخ سپیڈ، ترکئیے نے اپنا پہلا بین البراعظمی میزائل متعارف کرادیا

      واٹس ایپ کا مخصوص آئی فون ڈیوائسز کی سپورٹ ختم کرنیکا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کرکے اپنے لیے کام کرنے پر مجبور کیا، عطا تارڑ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد انٹیلیجنس اداروں نے بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، اعجاز ملاح سمندر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا اور ٹاسک دیکر پاکستان بھیجا، تاہم سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مچھیروں کو گرفتار کیا۔

    مزید کہا کہ اعجاز ملاح کو پاکستانی نیوی، آرمی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت ملی تھیں، اس کے علاوہ اسے دیگر حساس اشیا خریدنے کے مشن پر واپس بھیجا، وہ جب یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اعجاز ملاح کی گرفتاری کے دوران یہ تمام چیزیں اس سے برآمد ہوئیں، جس میں سم کارڈ، ماچس، لائٹرز سمیت دیگر چیزیں شامل تھیں، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے مچھیرے کو مالی لالچ اور دباؤ کے ذریعے استعمال کیا جبکہ اعجاز ملاح نے گرفتاری کے بعد جرم کا اعتراف کرلیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور سفارتی کامیابوں سے پریشان ہے، پاکستان عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل کر رہا ہے، جسے بھارت برداشت نہیں کرپا رہا جبکہ بھارت نے گجرات اور کچھ میں فوجی مشقوں کے نام پر مذموم سرگرمیاں شروع کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی اور تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ممکن ہے کہ اعجاز ملاح سے یہ سب منگوانے کی پیچھے کوئی سازش ہو جو پاکستان کے خلاف رچی جارہی ہو اور ان کا تعلق گجرات اور کچھ میں جاری مشقوں سے بھی ہو کیوں کہ یہ ان کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ اور تخریبی کارروائیاں تھا۔

    اعترافی بیان میں اعجاز ملاح کا کہنا تھا کہ میں اعجاز ملاح، ریاض ملاح کا بیٹا ہوں، ضلع ٹھٹہ کا رہائشی ہوں اور خاندانی مچھیرا ہوں، اگست 2025 میں دریا میں تھے جب بھارتی کوسٹ گارڈ والوں نے گرفتار کرلیا، اور کہا جس جرم میں آپ کو گرفتار کیا ہے اس میں آپ کی رہائی میں 2 سے 3 سال لگ سکتے ہیں۔

    مچھیرے کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا اگر آپ ہمارے لیے کام کریں تو آپ کی رہائی فوراً ممکن ہوسکتی ہے اور اس کے علاوہ مجھے پیسوں اور انعام کا لالچ بھی دیا، چونکہ مجھے جیل کا خوف تھا اور پھر پیسوں کا لالچ بھی دیا تو میں نے حامی بھرلی۔

    اعجاز ملاح نے مزید کہا کہ مجھے رہا کردیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ نیوی، رینجرز، آرمی کی وردیاں، 3 زونگ کی سمز، 3 موبائل دکان کے بل، پاکستانی ماچس اور سگریٹ کے ڈبے، لائٹر کے علاوہ 100 اور 50 والے پرانے نوٹ بھی لانے ہیں، جس کے بعد مجھے رہا کردیا گیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/ijaz-malah.mp4

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ کر میں نے تمام چیزیں اکھٹا کیں اور اس کے بعد خفیہ ایجنسی کے افسر اشوک کمار کو تصویر نکال کر بھیجی اور سامان لے کر اکتوبر میں دریا کی طرف گیا تو پاکستانی لوگوں نے مجھے گرفتار کرلیا۔

    اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل کچھ نہ کچھ اقدامات ہو رہے ہیں، کبھی کہا جاتا ہے آپریشن سندور ٹو ہوگا کیوں کہ یہ ابھی مکمل نہیں ہوا، کبھی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے جاتے اور کبھی وہاں سے ٹرافی نہ لے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ گرفتار سے واضح ہوتا ہے کہ اسی طرح کے دوبارہ کوئی اقدامات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلے آپریشن تھا اور اب پروپیگنڈہ آپریشن ہے جو بری طرح ایکسپوز ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسوں کی جانب سے اعجاز ملاح سے پاکستان آرمی، نیوی، رینجرز کا یونیفارم اور پھر ان پر لکھوائے گئے نام پر اگر توجہ دی جائے تو ایسے نام چنے گئے کہ دنیا کو دیکھتے ہی پتا چل جائے کہ مسلمان ہے، اس کے علاوہ موبائل سمز منگوانا کوئی پہلی بار نہیں ہوا۔

    مزید کہا کہ ’پہلگام میں بھی بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی سیٹلائٹ فون ملا ہے، یعنی پہلے آپ کوشش کرتے ہیں کہ بتائیں پاکستان میں سے کوئی آیا تھا، پھر چین کو اس میں ملوث کرتے ہیں اور دنیا کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم چین کا بھی مقابلہ کرتے ہیں یا پھر ہمیں چین کے ساتھ کھڑا کرکے کوئی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بھارت سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کتنی بار پروپیگنڈہ کریں گے، لاہور تباہ ہوگیا، کراچی پورٹ کو آگ لگ گئی، ایک دفعہ الزام لگایا، کابل سرینا ہوٹل کی پانچویں کو منزل آئی ایس آئی نے لیا ہوا ہے، ہم نے اس کی تصویر نکال کر دکھائی کہ سرینا کے فلور کی دو ہیں، اس طرح کے پروپیگنڈہ کیے جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوتی اور یہ ہم ذمہ داری سے کہہ سکتے ہیں، ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ پراکسیز یا کلبھوشن کی صورت میں کسی کی سرزمین یا پروپیگنڈہ ہمارے خلاف استعمال ہو، ہم ہر جگہ مقابلہ کریں گے اور آپ کو ایکسپوز کرتے رہیں گے۔

     

     

    Related Posts

    ضلع کونسل سیالکوٹ کا انفورسمنٹ انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار

    بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رُخ کرے، رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان

    اب ہمارا اسکور ” آٹھ صفر“ ہے ، ائیروائس مارشل طارق غازی

    مقبول خبریں

    وزیر آباد کا ‘ہٹلر’ سوشل میڈیا پر چھا گیا: پنجاب حکومت کے اشتہار میں نوجوان کا انوکھا نام بحث کا مرکز

    پنجاب پولیس کے انسپکٹر کا امریکی سفیر کو ‘شاہکار’ تحفہ، واشنگٹن تک دھوم مچ گئی

    ”جب جیلر کو قیدی سے پیار ہوگیا“سلاخوں کے پیچھے انوکھی پریم کہانی: 

    سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

    کرپٹ اہلکاروں کے لیے رعایت نہیں، اب سیدھا جیل: مریم نواز کا ‘پیرا’ فورس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم

    بلاگ

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    ون کانسٹیٹیوشن ایونیو—قانونی فیصلہ یا سیکیورٹی اسٹریٹیجی؟

    بین الاقوامی منافقت اور دوہرے معیار عالمی نظام کی ساکھ پر سوالیہ نشان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.