اسلام آباد، سوات اور اطراف میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محسوس زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال اور گردو نواح میں محسوس کیا گیا۔
زلزلہ 17 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور گہرائی 120 کلومیٹر تھی۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سےباہرنکل آئے۔

