Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    علم کی موت کا نوحہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: سہیل احمد رانا

    جہاں لفظ بےنقاب ہوں… وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    کہتے ہیں قومیں استاد کی عزت سے بنتی ہیں۔ جب استاد بے توقیر ہو جائے تو علم کی روشنی بجھ جاتی ہے، اور جب علم بجھ جائے تو قوم اندھیروں میں ٹامک ٹوئیاں مارتی ہے۔

    گزشتہ روز ایک خبر نے دل چیر دیا— 19ویں گریڈ کا پروفیسر، جو اپنی زندگی کتابوں، تحقیق اور طلبہ کی تربیت میں گزارتا رہا، 70cc موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ ایک بے قابو ڈمپر نے اسے کچل دیا۔ وہ پروفیسر نہیں مرا، علم مر گیا۔ وہ خواب مر گیا جو ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔

    کتنی عجیب بات ہے کہ جس ملک میں کتابیں فٹ پاتھ پر رکھی جا رہی ہوں اور جوتے علیشان شو کیس میں سجے ہوں، وہاں استاد کا سڑک پر مر جانا کوئی انہونی نہیں۔ یہ وہی معاشرہ ہے جہاں 19 گریڈ کا پروفیسر چھ لاکھ کی پرانی مہران نہیں خرید سکتا، لیکن ایک ایس ایچ او ڈی ایچ اے یا بحریہ ٹاؤن میں دس کروڑ کا بنگلہ بنا لیتا ہے۔
    17 گریڈ کا اسسٹنٹ کمشنر دو کروڑ کی لینڈ کروزر میں چھ پولیس کمانڈوز کے ساتھ پیاز اور ٹماٹر کی ریڑھیاں الٹتا ہے، اور وہ استاد جو اسی افسر کو کبھی الف ب لکھنا سکھاتا تھا، کرایہ کے مکان میں زندگی بتاتا ہے۔ یہ کیسا الٹا زمانہ ہے۔ بارہ گریڈ کا پٹواری پچاس ہزار کی تنخواہ میں تیس تیس کروڑ کا مالک ہے، جبکہ یونیورسٹی کا پروفیسر بیٹی کی شادی کے لیے قرض مانگتا ہے۔ ہائی اسکول کا ہیڈ ماسٹر بچوں کی فیس دینے کے لیے مہینوں پیسے بچاتا ہے، مگر پولیس کا ایک عام اہلکار اپنی بیٹی کی شادی میں پچاس لاکھ روپے اڑا دیتا ہے۔ یہ کہانی کسی ایک پروفیسر کی نہیں — یہ اس نظام کی کہانی ہے جہاں ایمانداری جرم بن چکی ہے، دیانت کمزوری اور علم بیکار شے سمجھا جاتا ہے۔ پروفیسر کا سڑک پر مرنا دراصل ہمارے سماج کے ضمیر کا جنازہ ہے۔ یہ وہ معاشرہ ہے جہاں استاد زندہ ہوتے ہوئے بھی مر جاتا ہے، اور مرنے کے بعد بھی کسی صفحے پر جگہ نہیں پاتا۔
    اگر ہم نے آج بھی یہ نہ سوچا کہ استاد کے ہاتھ میں چاک کیوں ہے اور طاقت کے ہاتھ میں اختیار کیوں، تو کل ہمارے بچوں کے ہاتھ میں کتاب نہیں، بندوق ہوگی۔ خدارا! اپنے استاد کو زندہ رکھیں — کیونکہ جس معاشرے میں استاد مر جائے، وہاں قوم ہمیشہ کے لیے اندھی ہو جاتی ہے۔

    Related Posts

    تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری

    چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ  نوٹیفکیشن جاری

    مقبول خبریں

    تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری

    چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ  نوٹیفکیشن جاری

    پسرور: خاتون سے اجتماعی بداخلاقی، تین ملزم گرفتار

    اینٹی کرپشن ان ایکشن۔  اے ایس آئی  رشوت لیتے   رنگے ہاتھوں گرفتار

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.