پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا، جس کے بعد عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم نے نئے وزیرِاعلیٰ کو بتایا کہ انہیں صوبائی کابینہ تشکیل دینے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
یادرہے گذشتہ وز وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی تیسری بار بظاہر صوبائی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے تاکہ عمران خان سے ملاقات کر سکیں، تاہم عدالت کے احکامات کے باوجود انہیں پارٹی سربراہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
دریں اثنا، صوبائی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کابینہ نہ بننے کے باعث حکومت کے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
قانون سازوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ کابینہ کی تشکیل میں طویل تاخیر صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

