کوئٹہ: نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملے کی اطلاعات موصول ہو ئیں ہیں تاہم ٹرین اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔
پولیس کے مطابق نوتال کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ٹرین پر متعدد راکٹ فائر کیے، جو قریب ہی گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کی جانب رواں دواں تھی۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق ٹرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس بلوچستان کی حدود سے نکل کر سندھ کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

