Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام پر ایف آئی اے نےنیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا،این سی سی آئی اے کے افسران کو اختیارات کےناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔  جبکہ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر  آٹھ افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کاٹی گئی ہے جن میں سرفراز چودھری (ایڈیشنل ڈائریکٹر) ، زاوار احمد (ڈپٹی ڈائریکٹر) ،محمد عثمان (ڈپٹی ڈائریکٹر) ،ایاز خان (ڈپٹی ڈائریکٹر) ، شعیب ریاض (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) ، مجتبٰی ظفر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) ، یاسر رمضان (سب انسپکٹر) ، علی رضا (سب انسپکٹر) شامل ہیں۔

    ایف آئی اےذرائع کے مطابق چوہدری سرفرازسمیت این سی سی ائی اے کےدیگر افسران ایف ائی اے کی تحویل میں ہیں،ملزمان کو ایف ائی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے،سینیئروکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

    ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج

    این سی سی آئی اے کےسابق ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری سمیت دیگرکیخلاف ایف آئی آرمنظرعام پر آگئی،مقدمہ یوٹیوبر ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کےمتن میں کہاگیا ہےکہ ڈکی کی فیملی سےمجموعی طورپرنوے لاکھ روپےکی رقم بطور رشوت وصول کی گئی،سابق تفتیشی افسرشعیب ریاض نےڈکی کو ریلیف دلوانے کےلیے 60 لاکھ روپے لیا۔

    شعیب ریاض نےدوبارہ ملزم کوجوڈیشل کروانے کے لیے 30 لاکھ روپے کی رشوت لی،سابق تفتیشی افسر نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے یہ رقم وصول کی،ملزم شعیب ریاض نے50لاکھ روپےاپنےدوست کےپاس رکھوائے۔

    20لاکھ روپے ملزم شعیب ریاض نےخودرکھے،ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری کواس رقم سے5لاکھ روپے حصہ دیا گیا،ملزمان نےاختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔ جبکہ تفتیشی نے ڈکی بھائی سے تین لاکھ 26 ہزار سے زائد ڈالر اپنے بائنینس کے اکاؤنٹ میں الگ سے ٹرانسفر کروائے۔

    ایف آئی آر کے مطابق لاہور نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران ایک گینگ کی شکل میں مختلف کال سینٹرز اور دیگر غیر قانونی معاملات کو پکڑ کر خطیر رشوت لیتے تھے اور اسلام آباد میں نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں بھی رشوت کی رقم افسران بالا تک ہر مہینے پہنچائی جا رہی تھی جو کہ ہیڈ کوراٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان تواتر سے وصول کرتے تھے۔
    یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 16 اگست کو آن لائن جُوئے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    Related Posts

    پیرا فورس نے اگوکی میں موجود غیر قانونی جمعہ بازار ختم کروا دیا

     سیپکو کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف تحریک نفاذ فقریہ جعافریہ کے رہنما کی شدید احتجاجی پریس کانفرنس

    نواب شاہ میں حیسکو کی ناانصافیوں کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی احتجاجی ریلی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی، ملک میں بھی بڑا جھٹکا، موجودہ قیمت کیاہے؟

    ہندوستان میں مسلمانوں کی عبادت گاہیں نشانے پر؛ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے تاریخی کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.