نیویارک:ٹیلر سوئفٹ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بہترین پاپ اسٹار ہی نہیں مارکیٹنگ کی بھی ماہر ہیں ۔ انہیں اتنی ہی کاروباری جانکاری ہے جتنی کہ وہ موسیقی کی ماہرہیں ۔
چاہے بڑے پیمانے پر معروف ہونے والا ان کا ریکارڈ توڑ البم "دی لائف آف شوگرل” ہویا "ایراز” کنسرٹ ٹور ٹیلر سوئفٹ نے ہر قدم اپنے پرستاروں کی چاہت کے مطابق اٹھایا ہے گلوکارہ کے اس کی منگیتر ٹریوس کیلس کے ساتھ رومانس سے لے کر منگنی تک ٹیلر سوئفٹ نے ہر میدان جیتا ہے۔
پچھلے سال ریلیز ہونے والے ٹیلر سوئفٹ کے11 ویں البم "دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ” کے بعد یقینی تھا کہ وہ اس سال نیاالبم جاری کریں گی۔
35 سالہ ٹیلرسوئفٹ نے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ “22“ اور “شیک اٹ آف “ جیسے ا نرجی سے بھرپور گانوں ک ا لبم جلد دیکھ سکیں گے
یادرہے ان کا تازہ ترین البم سویڈش پروڈکشن جوڑی میکس مارٹن اور شیل بیک کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے۔
"دی لائف آف اے شوگرل” یہ البم Spotify سٹریمنگ پلیٹ فارم پر اب تک کا سب سے پہلے سے محفوظ کردہ البم ہے، جس نے سوئفٹ کے آخری البم کا گزشتہ سال قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔
البم کے ساتھ، درجنوں ممالک کے مووی تھیٹر جمعہ سے اتوار تک ایک میوزک ویڈیو کی خصوصی اسکریننگ کی میزبانی کریں گے،فلم انڈسٹری کی ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق، فلمی ایونٹ کا تخمینہ 30 ملین سے 50 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔
سوئفٹ، جس نے گزشتہ ماہ کیلس کے مقبول پوڈ کاسٹ پر پہلی بار البم کا اعلان کیا تھا۔ یادرہے ٹیلر سوئفٹ کے پرستاروں کو “ سوئفٹیز “ کہا جاتا ہے جو اس کے کسی بھی شو کے لئے خصوصی لباس سے لے کر کھانوں تک ہزاروں ڈالر خرچ کردیتے ہیں۔

