Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دنیا کی تاریخ میں پہلی بار،کون بنے گا دنیا کا پہلا کھرب پتی؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا :دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک ارب پتی سے کھرب پتی بننے جا رہے ہیں اور یہ بھی دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا۔
    کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں اضافے کے بعد کمپنی کے مالک ایلون مسک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد وہ 500 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

    501 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والا دنیا کا پہلا شخص
    فوبز ارب پتی انڈیکس کے مطابق بدھ کو ایک موقع پر ایلون مسک کے مجموعی دولت کی مالیت 501 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو پھر بعد میں کچھ کم ہو کر 499 ارب ڈالر ہو گئی۔
    حالیہ کچھ عرصے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ٹیسلا کے علاوہ راکٹ کمپنی سپیس ایکس، انٹیلیجنس سٹارٹ اپ ایکس اے آئی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
    جس کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر ایلون مسک کی پوزیشن اور بھی مستحکم ہوئی ہے اور عالمی سطح اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں وہ اپنے حریفوں سے کافی آگے ہیں۔

    دنیا کادوسرا امیرترین آدمی 
    فوبز ارب پتی انڈیکس کے مطابق اوریکل کپمنی کے بانی اور دوسرے نمبر پر دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلسین کی دولت کی مالیت 350 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔
    گذشتہ ماہ ایلون مسک کچھ دیر کے لیے دنیا کے سب سے امیر شخص کے اعزاز سے اُس وقت محروم ہو گئے جب اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے کچھ دیر کے لیے یہ عہدہ ان سے چھین لیا۔
    بلوم برگ کی ارب پتی انڈیکس کے مطابق دن ایلیسن کی دولت بڑھ کر 393 ارب ڈالر ہو گئی تھی جبکہ ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت 385 ارب ڈالر لگائی جاتی ہے۔
    لیکن پھر لیری ایلسین کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں کچھ کمی آئی۔ یوں دنیا کے سب سے امیر شخص ایک بار پھر ایلون مسک بن گئے۔

    ایلون مسک کی  دولت مندی کا واحد راز
    مسک کی دولت کا بہت بڑا حصہ ٹیسلا پر مشتمل ہے جس کے 12 فیصد شیئرز اُن کے پاس ہیں۔ ٹیسلا کے شئیرز میں تیزی سے آضافہ ہو رہا ہے۔
    بدھ کو نیو یارک میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ٹیسلا کے حصص میں سے زائد اضافہ ہوا ہے اور رواں سال اس کی قیمت 20 فیصد تک بڑھی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سے چھٹکارا پانے کے بعد قسمت کی دیوی مہربان
    ٹرمپ حکومت سے علیحدگی کے بعد سرمایہ کاروں کا رجحان ایلون مسک کی کمپنیوں میں بڑھا ہے۔
    فوربز کی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ کا نام آتا ہے اور ان کی مجموعی دولت 245 اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہے۔

    یونیورسٹی سے نکالے جانیوالا مسلسل دولت کے گھوڑے پر سوار
    پنسلوانیا کی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد ایلون مسک نے سٹینڈفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا جہاں سے ان کونکال دیا گیا تھا۔
    وہ پہلی بار لکھ پتی 1999 میں اس وقت بنے تھے جب انہوں نے ایک پبلشنگ سافٹ ویئر کمپنی امریکہ کے کمپیوٹر ساز ادارے کمپیک کو فروخت کی تھی۔

    امریکا نے خواب پورے کئے
    جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک امریکا میں رہتے ہیں، انہوں نے ایک کمپنی بنائی جو بعدازاں پے پال میں ضم ہوئی اور 2002 میں خلائی راکٹ کمپنی سپیس ایکس کے مالک بن گئے جبکہ 2004 میں ٹیسلا کمپنی کی بنیاد رکھی جو دنیا کی مشہور ترین کار ساز کمپنی اور الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.