واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات سے قبل ان کے لیے غیر معمولی توصیفی کلمات ادا کیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس ایک عظیم لیڈر آرہا ہے، پاکستان کا وزیراعظم آرہا ہے، اور پاکستان کے فیلڈ مارشل خوبصورت اوول آفس میں آرہے ہیں، فیلڈ مارشل بہت ہی عظیم آدمی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےوزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کیلئے ستائشی کلمات

