Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:توفیق بٹ
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    کچھ مسلمان ملکوں کے خلاف جارجیت پر امریکی صدر ٹرمپ بہت جلد اپنے عبرتناک انجام سے دوچار ہو سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے اس میں رکاوٹ کچھ مسلمان ملک اور ان کے سربراہان ہی ہیں۔ مسلم ا±مہ نے ہمیشہ یہ ثابت کیا وہ بس نام کی مسلم ا±مہ ہے، جب تک وہ کام کی مسلم امہ نہیں بنے گی یہودی اور کافر اسی طرح پے در پے ا±س کے نقصانات کرتے رہیں گے، د±نیا بھر میں مسلمانوں کا اتنا نقصان یہودیوں اور کافروں نے نہیں کیا جتنا مسلم امہ کی منافقت نے کیا ہے، بجائے اس کے مسلمانوں کے اس بے پناہ جانی و مالی نقصانات پر مسلم امہ کی منافقت کچھ کم ہوتی یا وہ اپنے طرزعمل پر غور فرماتی الٹا اس کی منافقت مزید بڑھتی جا رہی ہے، جس کا تازہ ترین ثبوت ایران پر حالیہ امریکی و اسرائیلی حملے پر خاموشی اختیار کر کے دیا گیا ہے، اسی منافقت کی وجہ سے ایران کا سب سے بڑا نقصان یہ ہو گیا ان کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے، وہ ہتھیاروں یا اور کسی جدید ٹیکنالوجی سے نہیں مسلم امہ کی منافقت سے شہید ہوئے ہیں۔ امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادی اسے اپنی ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، اس کے جشن منا رہے ہیں۔ مگر وقت بہت جلد ان کی رعونت کو خاک میں ملا دے گا اور وہ وقت زیادہ د±ور نہیں ہے، اس کا آغاز ایران سے ہی کچھ اس طرح ہو چکا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا ایران کے سپریم لیڈر کو شہید کر کے ا±نہیں ایک بڑی کامیابی نصیب ہو جائے گی، ایران میں وہ اپنی مرضی کے حکمران لے آئیں گے، ا±نہیں یقین تھا اس سانحے کے بعد ایرانی قوم کے حوصلے پست ہو جائیں گے اور وہ ان کے آگے گھٹنے ٹیک دے گی، ایسا کچھ نہیں ہوا نہ ہونا ہے۔ مسلم امہ میں صحیح معنوں میں قوم کہلوانے کے کوئی حقدار ہیں وہ ایرانی ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کو سمجھنے میں ہمیشہ غلطی کی، یہ د±نیا بھر کی جدید ٹیکنالوجی جدید ہتھیاروں کا استعمال کر لیں ایرانی قوم کے جذبوں کو شکست نہیں دے سکتے، اپنے سپریم کمانڈر کی شہادت پر ہر قسم کے خطرات کو اپنی جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے جس طرح ایرانی قوم باہر نکلی، لاکھوں لوگوں نے اپنے شہید کمانڈر کے جنازے میں شرکت کر کے جو پیغام اپنے دشمنوں امریکہ اور اسرائیل کو دیا مجھے یقین ہے ان کی نیندیں حرام ہو گئی ہوں گی۔ اس سے بڑا نقصان وہ ایران کا کیا کرسکتے ہیں جو انہوں نے کر دیا؟ اب ایران کی باری ہے، ایرانی قوم کی باقاعدہ ایک تاریخ ہے، یہ لوگ ڈر کر کبھی اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے، د±نیا کی ہر پابندی ا±نہوں نے برداشت کی اور وقار اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، یہ ”حسینی قوم“ ہے، شہادتیں ان کا فخر ہیں، قرآن پاک ہمارے لیے اب شاید محض ایک کتاب کی حیثیت رکھتا ہو گا، ان کے لیے یہ راہنمائی کا سب سے بڑا مرکز ہے، وہ جانتے ہیں سورة البقرہ میں فرمایا گیا ”جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں ان کی نسبت یہ نہ کہنا وہ مرے ہوئے ہیں، لیکن تم کو شعور نہیں اور ہم کسی قدر خوف اور بھوک اور مال اور جانوں اور میوﺅں کے نقصان سے تمہاری آزمائش کریں گے اور صبر کرنے والوں کو بشارت سناﺅ کہ ا±ن لوگوں پر جب کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ ہی کا مال ہیں اور ا±سی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، یہی لوگ ہیں جن پر ا±ن کے پروردگار کی عنایتیں اور خصوصی رحمت بھی ہے اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“، مسلم ا±مہ کی قیادت اگر ایران کے ہاتھ میں ہوتی مسلم ا±مہ آج یہودیوں کے ہرگز اتنا تھلے نہ لگی ہوتی، مجھے یقین ہے جلد یا بدیر ایران کو ایسی بڑی فتح نصیب ہو گی مسلم امہ کی وہ قیادت کرے گا، امریکہ اسرائیل اور اس کے کچھ اتحادی اپنا چھوٹا سا نقصان برداشت نہیں کرتے، ایران نے مختلف ممالک میں ان کے اڈے تباہ کر کے جو نقصان ان کا کیا ہے وہ ہمیشہ ا±نہیں یاد رہے گا، امریکہ اور اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا گیا ہے، امریکہ اور اسرائیل پرست جو مسلمان ممالک صرف اپنی ”سکیورٹی“ کی بنیاد پر د±نیا بھر میں ایک شناحت رکھتے تھے اور ا±س کی کمائی کھاتے تھے ایران نے ا±نہیں واضح پیغام دیا ہے اگر یہودیوں اور کافروں کے اسی طرح وہ تھلے لگے رہے امریکہ اور اسرائیل نے تو اک دن تباہ ہونا ہی ہے ان کے اتحادی م±لکوں کو بھی خوفناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا، اب ذرا اپنے ٹرمپ پسند حکمرانوں کی بات کر لیں، ا±نہوں نے محض گونگلوﺅں سے مٹی جھاڑنے کے لیے خامنہ ای کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے، کاش وہ اعتراف کر لیتے ہم نے ٹرمپ کو عالمی امن ایوارڈ دینے کی جو بات کی تھی وہ غلط تھی، ہم اس سے پیچھے ہٹتے ہیں۔ اب بھی وقت ہے امریکہ کو پیارے، ہمارے حکمران اپنے اقتدار کے بجائے اپنے ملک، عوام اور اپنے دین کے مفاد کو دیکھیں، یہ ان کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر پورے پاکستان کے عوام غم و غصے کا صرف زبانی کلامی اظہار نہیں کر رہے عملی طور پر سڑکوں پر احتجاج کرنے نکل آئے ہیں۔ پاکستان نے اس وقت اپنے کردار کا کوئی واضح تعین نہ کیا یہ طے ہے کل اس کی بھی باری آ سکتی ہے، یہ کوئی میرا نہیں قرآن کا فیصلہ ہے ”اے ایمان والو یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناﺅ، یہ بس ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے اس کو دوست بنائے گا وہ بھی ان ہی میں شمار ہو گا، بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا“۔ ایک طرف ایران فون کر کے امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے دوسری طرف سعودی عرب فون کر کے ایرانی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے، یعنی ہم امریکی حملے کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایرانی حملے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ستر برس سے کشمیر کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، اب ہمیں بیٹھ نہیں جانا چاہیے؟ ہم کب تک کس کس کے ساتھ کھڑے رہیں گے؟

    Related Posts

    سعودی عرب کی پاکستان کی ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کی یقین دہانی

    پاکستان سے امریکی سفارتی عملے کا ہنگامی انخلاء: امریکی محکمہ خارجہ کی ٹریول ایڈوائزری جاری

    شہریوں پررمضان المبارک میں بجلی بم گرادیا گیا

    مقبول خبریں

    سمندر میں خاموشی، تہران میں تباہی: امریکی سینٹ کام کا ایران کے 2000 اہداف اور پوری بحری طاقت کو مفلوج کرنے کا دعویٰ

    امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    بلاگ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.