Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:سہیل احمد رانا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے سیاحت کی چمکتی دنیا کو اچانک اندیشوں کی دھند میں لپیٹ دیا ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان تصادم نے خلیجی خطے کی وہ رونقیں مدھم کر دی ہیں، جن پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کھڑی تھی۔ یہ نہیں کہ سیاحت متاثر ہوگی یا نہیں بلکہ یہ ہے کہ کتنا بڑا نقصان ہوگا اور کتنی دیر تک یہ سناٹا چھایا رہے گا۔ رپورٹس کے مطابق خطے کی تقریباً 367 ارب ڈالر کی سالانہ سیاحتی صنعت پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں، جبکہ 56 ارب ڈالر تک کے ممکنہ نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہ خلیج جو کل تک لگژری تعطیلات، بلند عمارتوں اور روشنیوں کی علامت تھی، آج غیر یقینی صورتحال کا منظر پیش کر رہی ہے۔
    اعداد و شمار بھی صورتحال کی سنگینی بیان کر رہے ہیں۔ یو اے ای میں موجود 3 لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں میں سے ایک لاکھ سے زیادہ واپسی کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں گویا سیاحت کا خواب اب واپسی کے سفر میں بدل رہا ہے۔ ماہرین اسے کورونا کے بعد فضائی سفر کا سب سے بڑا بحران قرار دے رہے ہیں، لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار وائرس نہیں، خوف پھیل رہا ہے۔ جہاں کل تک خلیجی ریاستیں دنیا کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے نت نئے منصوبے بنا رہی تھیں، آج وہی سیاح خاموشی سے اپنے بیگ سمیٹ کر دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ویکیشن رینٹل کی منسوخیاں دوگنی ہو چکی ہیں، 8450 سے زائد بکنگز ختم—جیسے خواب ادھورے چھوڑ دیے گئے ہوں۔ سیاح اب ترکیہ اور آذربائیجان کو متبادل سمجھ رہے ہیں، جبکہ یورپ کے ممالک پرتگال، اٹلی اور یونان نئی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ ایشیا میں بھی تھائی لینڈ اور ملائشیاء سستی اور محفوظ منزل کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ یہ صورتحال صرف معاشی نقصان نہیں، بلکہ ایک جذباتی دھچکا بھی ہے۔ وہ خاندان جو چھٹیاں منانے آئے تھے، اب واپسی کی فکرمیں ہیں۔ وہ کاروبار جو سیاحوں پر چلتے تھے، اب سنسانی کا شکار ہیں۔

    Related Posts

    کیا پاکستان ایک بار پھر ‘آن لائن موڈ’ پر جا رہا ہے؟ مڈل ایسٹ کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور غیر ضروری سفر پر پابندی کی تیاریاں۔

    قندھار میں افغان طالبان کابریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور تباہ

    رحمتوں بھرے مہینے میں بڑی خبر،پنجاب میں بیوؤں اور یتیموں کی تذلیل کا دور ختم،رحمت کارڈ کا اجرا

    مقبول خبریں

    کیا پاکستان ایک بار پھر ‘آن لائن موڈ’ پر جا رہا ہے؟ مڈل ایسٹ کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور غیر ضروری سفر پر پابندی کی تیاریاں۔

    وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    سمندر میں خاموشی، تہران میں تباہی: امریکی سینٹ کام کا ایران کے 2000 اہداف اور پوری بحری طاقت کو مفلوج کرنے کا دعویٰ

    امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    بلاگ

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.