اسلام آباد :اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی کے سدباب کے لئے وزارت قومی صحت اور متعلقہ اداروں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری اور دہی علاقوں میں 31 ہزار 159 مقامات کی چھان بین کی گئی ۔جس میں سے 813 مقامات پر سپرے کیا گیا ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔روات سے 5 ، ترلائی سے 2، بھارہ کہو سے ایک ، کورال سے ایک ، سوہان سے ایک ، ترنول سے ایک جبکہ آئی 14سے ایک ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔دیہی علاقوں سے 1 اور شہری علاقوں سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔1 ہزار 891 مقامات پر فوگنگ کی گئی۔

