Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات،مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم سے ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی ہے، پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند، وزیراعلی مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف سے امریکا کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/10/us-consul-general-called-on-cm-punjab-1.mp4

    اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔
    وزیراعی کا کہناتھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔پاکستان اور امریکا کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلا ب کا سامنا پامردی سے کیا۔تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے۔پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے۔پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے جبکہ سرزمین پنجاب ہزارہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے۔
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہورہے ہیں۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آرہی ہے۔حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔
    اس موقع پر امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کاکہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہورہی ہے۔پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہورہا ہے،اسے محسوس کیا جارہا ہے۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.