لاہور: (حافظ نعیم ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں، نئی کابینہ میں اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 40 ارب روپے کا کوہستان کرپشن سکینڈل اس کی بڑی مثال ہے۔
ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی مریم نواز نے ایک سال میں 80 منصوبے شروع کیے پنجاب میں 50 سے زیادہ منصوبے مریم نواز کی حکومت مکمل کر چکی ہے، کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
وزیراطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔ اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔ جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے وہ کرپشن کیوں نہیں کرینگے؟
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟

