Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

      ٹینک جیسا مضبوط! اوپو نے 7000mAh کی ‘میگا بیٹری’ اور ناقابلِ شکست پائیداری کے ساتھ F33 سیریز متعارف کروا دی

      سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

      سوزوکی GR 150 اب خواب نہیں، حقیقت! زیرو مارک اپ اور آسان قسطوں کا شاندار منصوبہ متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی پالیسی کے حوالے سے سعودی عرب سمیت کسی بیرونی خطے یا ملک تک جوہری چھتری کی توسیع کی تصدیق نہیں کی گئی،پاکستان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:  سرکاری موقف سامنے آیا  ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی پالیسی کے حوالے سے سعودی عرب سمیت کسی بیرونی خطے یا ملک تک جوہری چھتری کی توسیع کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے ایک حالیہ بیان نے ایک نئی بحث کو جنم دیا۔ ایک ٹی وی پر انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کے تحت ضرورت پڑنے پر پاکستان کا جوہری پروگرام سعودی عرب کے لیے ’دستیاب ہو گا۔ ان کے اس تبصرے کے بعد مختلف حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے اور  سرکاری وضاحت پیش کرنا پڑی۔
    ایک حکومتی اکاؤنٹ کی جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع کے انفرادی تبصروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ یہ صرف "سیاسی اشارے” تھے، جنہیں کسی طور جوہری تحفظ کی ڈی فیکٹو ضمانت نہیں سمجھا جا سکتا۔ ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کا سرکاری جوہری پروگرام مشرقِ وسطیٰ کے خطے یا اس کے کسی بھی ملک کے لیے توسیعی ڈٹرنس چھتری نہیں ہے بلکہ یہ صرف پاکستان کی سرزمین کو لاحق خطرات کے خلاف مکمل اور قابلِ اعتبار دفاعی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ ملک کا جوہری پروگرام مکمل طور پر خودمختار، بھارت پر مرکوز اور سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ایک محفوظ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت ہے۔ اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیوں اور سیاسی بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے بیانات اکثر حکومت کو مشکل وضاحتوں میں دھکیل دیتے ہیں۔ یہ اس "سیریز” کا تازہ ترین واقعہ ہے، جس میں ان کے ایک جملے پر حکومتی مشینری کو وضاحتی بیانات دینا پڑتے ہیں۔ ناقدین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا یہ بیان دانستہ طور پر دیا گیا یا یہ محض ایک لغزشِ زبان تھی۔

     

    Related Posts

    ”شکریہ مسٹر پریذیڈنٹ!“: صدر ٹرمپ کی ستائش پر وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی قوم کی طرف سے اظہارِ تشکر

    ”شاندار شخصیات“،صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ

    سکھر:آخری رائیڈ، طالبہ سے اسکوٹی بے قابو، ایم این اے بال بال بچ گئے، اسٹاف کی دوڑیں

    مقبول خبریں

    ”شکریہ مسٹر پریذیڈنٹ!“: صدر ٹرمپ کی ستائش پر وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی قوم کی طرف سے اظہارِ تشکر

    ”شاندار شخصیات“،صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ

    سکھر:آخری رائیڈ، طالبہ سے اسکوٹی بے قابو، ایم این اے بال بال بچ گئے، اسٹاف کی دوڑیں

    آبنائے ہرمزکھلنے کے ساتھ ہی تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

    آبنائے ہرمز کھل گئی، امریکا کی جانب سے شکریہ

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.