اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے عدالتی حکم کے خلاف اسلام آباد بار کونسل کی کال پر جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔
دوسری جانب وکلاء نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کو وکلاء کی ہڑتال کے باعث چیف جسٹس کی کاز لسٹ منسوخ ہو گئی جبکہ عدالت کے دیگر بینچز کی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔

