سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف)
آرٹس کونسل سرگودھا میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیراہتمام خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری حامد حمید، دخترِ سرگودھا ایم این اے اِرم حامد حمید اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ خصوصی بچوں کے ہاتھوں سے بنائے گئے خوبصورت فن پاروں اور دستکاری کے ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جنہیں تمام شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ معزز مہمانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔
چوہدری حامد حمید اور ایم این اے اِرم حامد حمید نے خصوصی بچوں کے ہنر اور صلاحیتوں کی کھلے دل سے تعریف کی اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آئندہ بھی اس نوعیت کی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اپنے مکمل اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔


