چکوال (رپورٹ: رانا مبشر رضا، بیورو چیف)
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میرا شریف میں کمسن بچوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے الیکٹرک واٹر کولر نصب کر دیا گیا ہے۔ واٹر کولر کی تنصیب نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صائم علی خان اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت پرنس ممتاز حسین کے خصوصی تعاون سے عمل میں آئی۔یہ فلاحی کام نمائندہ بلکسر نیوز اپڈیٹس محمد فیضان اسلم کی دیکھ بھال اور نگرانی میں مکمل ہوا۔ سکول انتظامیہ نے دونوں سماجی شخصیات کا دل سے شکریہ ادا کیا اور سکول کے معصوم بچوں نے ان کی اس کاوش پر خصوصی دعائیں کیں۔ اہل علاقہ نے اس فلاحی اقدام کو انتہائی قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرنس ممتاز حسین کی گاؤں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے خدمات قابلِ فخر اور ہمیشہ یاد رکھی جانے والی ہیں۔

