سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
تھانہ بڈیانہ کے علاقے الہڑ میں دو روز قبل مسجد کے اندر 80 سالہ بزرگ پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
-
ملزم نے مسجد کے اندر 80 سالہ بزرگ اللہ دتہ ولد نواب دین کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
-
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی بزرگ کو ابتدائی طبی امداد دی اور علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال چونڈہ منتقل کیا۔
-
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ عرفان ڈھلوں کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔


