کٹھمنڈو: جین-زی مظاہرین کی 5 شرطوں کو قبول کرتے ہوئے پہلی شرط کے طور پر سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی نے عبوری وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
وزیر اعظم عہدہ کے لیے نوجوان مظاہرین کی پہلی پسند سوشیلا کارکی نہیں تھیں۔ پہلی پسند بالین شاہ تھے، لیکن انھوں نے اقتدار سنبھالنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سوشیلا کا نام سامنے آیا۔نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد 8 ستمبر کو شروع ہونے والی جین-زی یعنی نوجوانوں کی تحریک نے محض 4 دنوں میں ہی ملک کی قیادت کو بدل کر رکھ دیا۔ دنیا نے اس تحریک کو جین-زی تحریک نام دیا ہے، اور آج اس تحریک کے نتیجہ میں سوشیلا کارکی نیپال کی پہلی خاتون وزیرا عظم بن گئی ہیں۔ جمعہ کی شب تقریباً 9.30 بجے سوشیلا کارکی کو عبوری حکومت کا وزیرِ اعظم مقررکر دیا گیا۔ان سے نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے حلف لیا۔


