دبئی :ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو9وکٹوں سے ہرایا ہے۔میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایاگیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم تیرہ اعشاریہ ایک اوورزمیں ستاون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنرز’’عالیشا نشرفو‘‘ اور محمد وسیم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر تک نہ پہنچ سکا۔’’عالیشان شرفو‘‘ نے بائیس اورمحمد وسیم نے انیس رنز سکور کیے۔بھارت کی جانب سے ’’’’کلدیپ یادوو‘‘ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔’’شی وم ۔دوبے‘‘ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بھارت نے اٹھاون رنز کا ہدف چار اعشاریہ تین اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔اوپنرز ’’ابھیشک شرما‘‘ نے تیس رنز بنائے۔انہوں نے3چھکے اور2چوکے لگائے۔’شمبمن گلِ نے بیس اور ’’سوریا کمار یادوو‘‘نے سات رنزبنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔آل راؤنڈر شیوم دوبے دوسرے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔

