لاہور: (حافظ نعیم سے ) روٹی 14 روپے سے اور 20 کلو آٹا تھیلہ 1810 سے نہیں بڑھے گا، مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ۔ خلاف ورزی کرنے پر سخت ترین کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی 14 روپے اور 20 کلو آٹے کا بیگ 1810 روپے سے زیادہ نہیں بڑھے گا۔ فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری متحرک کر دیا گیا۔
یادرہے سیلاب کے آتے ہی آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اندھا دھند اضافہ کر دیا گیا تھا۔ولپنڈی میں گندم کی فی من قیمت 3700 روپے ہو گئی تھی جبکہ لاہورمیں گندم کی قیمت 3500 روپے فی من وصو ل کی جارہی تھی ۔اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ، نیا ایکس مل ریٹ 1450 ہو گیا ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔

