ڈھاکا: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی آف پاکستان جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قیادت میں ایک وفد نے آج آرمی ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی۔
انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مشترکہ تربیتی پروگراموں، سیمیناروں اور دوروں کے ذریعے فوجی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسرآرمڈ فورسز ڈویژن سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔







