لندن :بانی تحریک انصاف عمران خان کے بھانجوں اور علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کے خلاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی سامنے آگئیں ۔
رپورٹ کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں میں میرے بیٹوں کے کزن شہریز اور شیرشاہ (علیمہ خان کے بیٹے) کو ان کے چھوٹے بچوں کے سامنے ان کے گھروں سے اغوا کر کے جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
ان کے دوسرے کزن حسن نیازی، ایک سال سے زیادہ عرصے سے ایک فوجی جیل میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے میرے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو بھی اپنے والد سے ملنے کے لئے پاکستان آنے پر گرفتاری کی دھمکیاں دی ہیں۔
کسی بھی ریاست کو سیاسی سکور طے کرنے کے لیے خاندانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔


