Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نشستند و گفتند و برخاستند۔۔الاسکا میں ہونیوالی ٹرمپ پوتن ملاقات رنگ نہ لاسکی

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    الاسکا، امریکا: فارسی کا محاورہ ہے  نشستند و گفتند و برخاستند یعنی بیٹھے بات چیت کی اور چل دئیے ،،، ایسا ہی کچھ منظرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان الاسکا میں ہونے والی ملاقات میں نظر آیا جہاں اتنی بڑی ملاقات کے بعد صحافیوں کو بریف تک نہ دیا گیا ۔۔ اور وہ ملاقات جس پر پوری دنیا کی نظریں جمی تھیں  بغیر کسی واضح جنگ بندی معاہدے کے اختتام پذیر ہو گئی۔

    یہ ملاقات، جسے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا تھا، محض چند گھنٹوں تک جاری رہی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کو "بھرپور اور نتیجہ خیز” قرار دیا، تاہم یوکرین کے ساتھ جاری تنازعے میں کسی ٹھوس پیشرفت کا اعلان نہیں کیا یعنی‏آئے بھی وہ، گئے بھی وہ ختم فسانہ ہوگیا۔

    اس ملاقات کا بنیادی مقصد یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے راستہ تلاش کرنا تھا۔ تاہم، ملاقات کے بعد جاری کردہ بیانات میں کسی بھی فریق کی طرف سے جنگ بندی یا کسی اور پابند عہد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور نیٹو کے اتحادیوں سے بات کریں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ مذاکرات کے دوران ابھی بھی کچھ بڑے اختلافات باقی ہیں۔

    دوسری جانب، صدر پوتن نے کہا کہ یہ بات چیت تعمیری رہی، لیکن انہوں نے بھی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن نہیں دی۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی کو اس ملاقات میں شامل نہیں کیا گیا تھا، اور کیف نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ وہ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جس میں یوکرینی سرزمین کی قربانی شامل ہو۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/08/tweeload_a9awbnek.mp4

    یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روسی حملے جاری ہیں، اور فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ روس مذاکرات کو وقت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے تاکہ وہ اپنی فوجی پوزیشن کو مزید مستحکم کر سکے۔ اس ملاقات نے عالمی سطح پر پوتن کی سفارتی تنہائی کو توڑنے میں بھی مدد کی، کیونکہ مغربی ممالک کی جانب سے ان کی شدید مذمت کی جاتی رہی ہے۔

    Related Posts

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    کتنے افسوس کی بات ہے ، تیسری دفعہ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    مقبول خبریں

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.