Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارتی وزیراعظم مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کی دعوت ٹھکرائی، امریکی جریدہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن : امریکی جریدے بلوم برگ نے ایک مضمون میں دعوی کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے  ان کی ملاقات نہ کرادیں  اسی لئے کھانے کی دعوت سے انکار کیا۔

    جریدے نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ٹرمپ کی مودی کے ساتھ  فون پر تناؤ بھری گفتگو ہوئی  رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرا دیں ، اسی خدشے کے پیشِ نظر مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا۔ 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 45 منٹ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔یہ گفتگو ہی امریکہ اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی۔ تناؤ بھری گفتگو کے بعد ہی امریکہ بھارت تعلقات میں تلخی آنا شروع ہوئی۔ تناؤ کی جھلک اس وقت بھی سامنے آئی جب ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ کہا۔

    پاک امریکا تعلقات کا سنہرا دور

    دنیا میں تقریباً تنہا ہوتے ہوئے بھی پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے کارڈز صحیح کھیلے ہیں۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جس نے بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے امریکہ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ طے کیا ہے، جو کہ سوئٹزرلینڈ، برازیل یا پاکستان کے دیرینہ حریف بھارت کے لیے آسان نہیں تھا۔

    اسلام آباد اور ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کے درمیان پہلی اہم بات چیت اس سال کے اوائل میں ہوئی جب بھارت اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے، اور دونوں نے میزائل و ڈرون حملے کیے تھے۔ ٹرمپ نے ایک جنگ بندی کا اعلان کیا جسے پاکستان نے کھلے دل سے قبول کیا، جبکہ بھارت نے صدر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے یہ جنگ بندی کروائی ہے۔

    بعد میں، بھارت کے وائٹ ہاؤس کے ساتھ تعلقات میں اسی وقت سے گراوٹ آنا شروع ہو گئی۔

    بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے پاس دنیا کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ سونے اور تانبے کے ذخائر ہیں جس میں امریکا نے دل چسپی کا اظہار کیا ہے  جبکہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا کہ وہ پاکستان کے بڑے تیل کے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ کرپٹو کرنسی بھی دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دل چسپی کا ایک اہم موضوع ہے۔  ورلڈ لبرٹی فائنینشل کے نمائندے پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں کے وقت اسلام آباد پہنچے اور پاکستان کے ڈیجیٹل کرنسیوں کو اپنانے کے حوالے سے ایک معاہدے کا اعلان کیا۔ اور یہ ساری پیشرفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک پرجوش لنج پر مدعو کرنے پر اپنے عروج کو پہنچی۔

    جریدے نے موجود پیشرفت کو پاک امریکا تعلقات کا عروج قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ یہ بائیڈن انتظامیہ کے  مقابلے میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔  کیونکہ اس سے قبل امریکا نے چین کے خلاف ایک دیوار کے طور پر طویل عرصے تک بھارت کو اہمیت دی تھی۔

    اساسلام آباد میں  اطمینان ہے کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ گرمجوش تعلقات کی توقع کر سکتا ہے۔ یہ نیا اعتماد اس لیے بھی زیادہ خوش آئند ہے کیونکہ بھارت اس صورتحال سے پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

    Related Posts

    "اٹک پل پر اٹکے پہلوانوں کی واپسی، 240 پش اپس لگا کر آفتاب پھلرواں بازی لے گئے”

    ملتان: وہاڑی چوک کے قریب پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

    پشاور میں گورنر راج کا پہلا دن: صوبہ مفلوج، تعلیمی ادارے بند اور سیاسی ہلچل

    مقبول خبریں

    "اٹک پل پر اٹکے پہلوانوں کی واپسی، 240 پش اپس لگا کر آفتاب پھلرواں بازی لے گئے”

    دہلی میٹرو میں سیٹ کا تنازعہ: معمولی تکرار پر 48 سالہ شخص کی موت، سابق آئی اے ایس افسر اور وکیل بیٹا گرفتار

    بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی نئی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

    رات گئے کھانا کھانے سے جگر کے امراض کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے: طبی تحقیق

    ملتان: وہاڑی چوک کے قریب پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.