Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "اٹک پل پر اٹکے پہلوانوں کی واپسی، 240 پش اپس لگا کر آفتاب پھلرواں بازی لے گئے”

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران اور ہزاروں اہلکار تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اٹک پل پر مورچہ زن رہے، مگر لانگ مارچ نہ پہنچا اور افسران و اہلکار اٹک میں ہی اٹک کر رہ گئے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد حالات نے نیا رخ اختیار کیا اور اٹک میں تعینات نفری کی مرحلہ وار واپسی شروع ہوگئی۔ لانگ مارچ کی روک تھام کے لیے ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی سربراہی میں ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال، ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عمران ملک سمیت پولیس افسران اور ہزاروں اہلکار اٹک پل پر فرنٹ لائن پر تعینات رہے۔ قصور پولیس اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان بھی مورچہ زن رہے۔ لانگ مارچ کی تیاری کے لئے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان نے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پش اپس کا مقابلہ کرایا۔ آفتاب پھلروان نے 240 پش اپس لگا کر فورس کو حیران کردیا، جبکہ ایک کانسٹیبل 210 پش اپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس کے بعد روزانہ پش اپس اور مارشل آرٹس کی مشقیں جاری رہیں۔ اب اٹک سے واپس آنے والی یہ فورس قصور میں اپنے معمول کے فرائض سنبھالے گی اب اٹک پل پر دکھائی دینے والی جسمانی پھرتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں بھی نظر آتی ہے یا نہیں، کیونکہ پولیس کی اصل کارکردگی پش اپس کے ریکارڈ سے نہیں بلکہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور جرائم کے خاتمے سے جانچی جاتی ہے۔ دوسری جانب قصور پولیس کے تھانہ سٹی پھولنگر میں اینٹی کرپشن کے مبینہ اسٹنگ آپریشن کا معاملہ بھی دلچسپ رخ اختیار کرگیا۔ مقدمہ نمبر 674/26 کے مدعی رحمت علی نے مبینہ طور پر سب انسپکٹر ہدایت اللہ کو دس ہزار روپے دینے کی کوشش کی تاکہ مقدمے میں نامزد ملزم کو گنہگار قرار دیا جائے۔ پولیس کے مطابق تفتیش تبدیل ہوچکی تھی اور سب انسپکٹر کے پاس اب اس مقدمے کا اختیار نہیں تھا لیکن رحمت علی نے تفتیشی افسر کی جیب میں رقم ڈال کر دوڑ لگا دی سب انسپکٹر نے اسے روک لیا، جس پر دونوں میں ہاتھا پائی اورگتھم گتھا ہوگئے۔ اہلکاروں نے رحمت علی کو قابو کرلیا۔ اس دوران سب انسپکٹر کی وردی بھی پھٹ گئی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کی گئی۔ اسی دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانے پہنچی اور مبینہ طور پر رحمت علی کو چھوڑنے کی درخواست کی، جسے پولیس نے مسترد کردیا۔
    اینٹی کرپشن حکام کا مؤقف بتایا جاتا ہے کہ رحمت علی نے شکایت کی تھی کہ تفتیشی افسر رشوت طلب کررہا ہے، اسی بنا پر ٹیم اس کے ساتھ تھانے پہنچی، تاہم پولیس کے مطابق موقع پر صورت حال شکایت کے برعکس سامنے آئی۔ اگر اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن حقائق کے منافی تھا تو اس میں ملوث اہلکاروں کے کردار کی محکمانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔ اطلاعات کے مطابق قصور میں اس نوعیت کے دو سابقہ مقدمات میں بھی پولیس اہلکار ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ قصور پولیس کے حوالے سے یہ تاثر بھی سامنے آیا ہے کہ ماتحت افسران اور اہلکار اینٹی کرپشن کے بجائے ڈی پی او کے احتسابی نظام سے زیادہ خوف زدہ ہیں ۔ کرپشن کے خلاف کارروائی کسی ادارے کی انا کا مسئلہ نہیں بلکہ قانون اور ثبوت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ نہ پولیس اہلکار کو بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا جاسکتا ہے اور نہ رشوت کی شکایت کو دبایا جانا چاہیے۔
    ادھر وفاقی سطح پر اعلیٰ افسران کی ترقیوں کے لیے نومبر میں ہائی پاورڈ پروموشن بورڈ کے اجلاس کی توقع کی جارہی ہے، جس میں گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

    Related Posts

    تین سال میں جنوبی پنجاب میں 80 سال سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے، تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان: مریم نواز

    بچھڑے خاندان سے ملنے کی آخری کوشش: مقبوضہ کشمیر کے عرفان حسن شاہ دریائے نیلم کی بے رحم موجوں کی نذر

    سونے کی قیمت میں کمی

    مقبول خبریں

    تین سال میں جنوبی پنجاب میں 80 سال سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے، تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان: مریم نواز

    بچھڑے خاندان سے ملنے کی آخری کوشش: مقبوضہ کشمیر کے عرفان حسن شاہ دریائے نیلم کی بے رحم موجوں کی نذر

    سونے کی قیمت میں کمی

    میانمار کی فوج کا شادی کے گھر پر خوفناک فضائی حملہ، خوشیاں ماتم میں تبدیل، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق

    باکو میں عالمی چیمپئن شپ: محمد جواد نے پینکریشن میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا

    بلاگ

    ڈھمک میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.