مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی ریاست جارجیا میں امریکی فوج کے فورٹ سٹیورٹ بیس پر فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ اڈے کو مختصر وقت کے لئے لاک ڈاؤن کردیا گیا
فورٹ سٹیورٹ بیس ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ سہولت کو صبح 11:04 بجے تک لاک ڈاؤن پر منتقل کردیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر ہیں۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ سیکنڈ آرمرڈ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے علاقے میں پیش آیا اور بعض افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ زخمیوں کی تعداد سمیت اس وقت تک کوئی اضافی معلومات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
واضح رہے فورٹ سٹیورٹ اٹلانٹا کے جنوب مشرق میں تقریباً 225 میل (362 کلومیٹر) اور سوانا سے 40 میل (64 کلومیٹر) جنوب مغرب میں واقع ہے۔
حکام نے بتایا کہ گولی چلانے والا 28 سالہ سارجنٹ کورنیلیس ریڈفورڈ تھا، جس نے فوجی ہتھیار کے بجائے اپنی ذاتی ہینڈ گن کا استعمال کیا۔
حکام نے بتایا کہ ریڈفورڈ نے اس جگہ پر فائرنگ کی جہاں وہ کام کرتا تھا، تاہم انہوں نے محرکات کے بارے میں کوئی قیاس آرائی کرنے سے انکار کر دیا۔
بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کی حالت اب مستحکم ہے اور ان کے صحت یاب ہونے کی توقع ہے۔فوج نے کہا ہے کہ وہ اس فائرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اب بھی کئی سوالات کے جوابات باقی ہیں، جن میں زخمی ہونے کی نوعیت اور حملہ آور کے محرکات شامل ہیں۔

