اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم فیصلہ، پوزیشن ہولڈرز کو مفت ای بائیکس دینے کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ کے تحت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مفت ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جس میں ای بائیکس اور الیکٹرک رکشوں پر سبسڈی کے لیے 9 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 16 ہزار ای بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 170 ای رکشوں پر سبسڈی دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار بائیکس اور 1 ہزار رکشے جلد فراہم کیے جائیں گے۔

