لاپور(خصوصی رپورٹ )ٹرمپ کا غزہ سے متعلق بیان: اسرائیل خود فیصلہ کرے، امریکہ صرف امداد دے گا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کے مسئلے پر براہِ راست کوئی فیصلہ نہیں کرے گا بلکہ یہ اختیار مکمل طور پر اسرائیل کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی ترجیح صرف انسانی امداد کی فراہمی ہے۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا امریکہ اسرائیل کے غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا مقصد صرف یہ ہے کہ فلسطینی عوام کو خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں۔
ٹرمپ نے کہا، "ہم صرف انسانیت کی بنیاد پر مدد کر رہے ہیں، باقی فیصلے اسرائیل کرے گا۔”
ادھر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک اہم سکیورٹی اجلاس میں غزہ پر مکمل فوجی قبضے کی حمایت کی ہے

