کراچی: دنیا کے معروف فٹبالر لیونل میسی اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کا رواں سال بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس سے لاکھوں بھارتی شائقین فٹبال کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبد الرحمان نے اعلان کیا کہ میسی کی قیادت میں ارجنٹائن کی ٹیم کو بھارت آنا تھا، اور اس دورے کی تیاری مکمل کر لی گئی تھی۔ اسپانسرز کی جانب سے ادائیگیاں بھی ہو چکی تھیں، تاہم اب غیر ملکی ٹیم نے آگاہ کیا ہے کہ وہ اکتوبر میں بھارت آنے سے قاصر ہے۔
یہ اعلان ان شائقین کے لیے بڑا دھچکہ ہے جو برسوں سے میسی کو بھارت کی سرزمین پر کھیلتا دیکھنے کی تمنا رکھتے تھے۔

