پاکستانی گلوکار علی سیٹھی، جو عالمی شہرت یافتہ گانے "پسوڑی” سے مشہور ہوئے، ایک بار پھر اپنے منفرد لباس اور فیشن سینس کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے گانے "برائیڈ گروم” کی ریلیز سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔
علی سیٹھی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ پیلے رنگ کی اسکرٹ اور میک اپ میں نظر آ رہے ہیں، جس پر مداحوں اور ناقدین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
"برائیڈ گروم” کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس میں ایک دلہن کے جذبات بیان کیے گئے ہیں، جو اپنی سہیلیوں سے اپنے دلہے کے بارے میں سوال کرتی ہے۔
علی سیٹھی کا یہ نیا گانا اور ان کا جرات مندانہ فیشن اسٹائل ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں لے آیا ہے

