Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران : (اسد مرزا )آبنائے ہرمز محض ایک آبی راستہ نہیں بلکہ عالمی امن اور معیشت کی ضمانت ہے۔ اس کی بندش کا مطلب ہے کہ دنیا بھر کی معیشت آئی سی یو میں چلی جائے گی۔
    یادرہے سعودی عرب قطر،متحدہ عرب امارات کا پیداکردہ 90 فیصدتیل اسی آبنائے ہرمز سے دنیا تک پہنچتا ہے اور آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بھارت ہے جس کو ملنے والا 85 فیصد تیل اسی روٹ سے درآمد ہوتا ہے ۔60 فیصد خلیجی ممالک سے بھارت خریدتا ہے جبکہ ایک ہفتہ بھی آبنائے ہرمز مزید بند رہی تو بھارت میں تیل کی قیمتیں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی۔ فیکٹریاں بند ہوجائیں گی، کارخانے پیداوار روک دیںگے لاکھوں نہیں کروڑوں بےروزگار ہوں گے اور معیشیت وینٹی لیٹر پر ہوگی۔ دوسرا شدید متاثر ہونے والا ملک چین ہوگا جو روزانہ تقریبا 10 ملین بیرل تیل استعمال کرتا ہے اور یہ سب درآمد کیا جاتا ہے۔ چین کو درآمد کی جانے والی 40 فیصد تیل کی مصنوعات اسی آبنائے ہرمز سے گذرتی ہیں۔ چین اپنی ضرورت کا تیل روس اور سنٹرل ایشیا سے بذریعہ پائپ لائنز بھی حاصل کرتا ہے لیکن وہ اس کی ضرورت کا محض 20 فیصد ہی پورا کرپاتی ہیں۔ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد چین کی معشیت کو ایسا دھچکا لگے گا جس سے سنبھلنا مشکل ہوگا۔ اور اس کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کئے جائیں گے، تیسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک جاپان ہے جو اپنی ضرورت کا 90 فیصد تیل خریدتا ہے وہ اسی آبنائے ہرمز سے ہی گذرتا ہے۔ چوتھا ملک جو سب سے زیادہ متاثر ہوگا وہ ہے سعودی عرب جس کا 80 تا 90 فیصد نکالے جانیوالا تیل آبنائے ہرمز سے گذر کر دنیا تک پہنچتا ہے۔صرف 10 فیصد سعودی تیل بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی سے یورپ پہنچتا ہے۔ اور آبنائے ہرمز کی بندش سے سعودی عرب کی 80 تا 90 فیصد آمدنی رک جائے گی۔ اگر سعودی عرب سے بزور طاقت آبنائے ہرمز کھولنے کی کوشش کی تو صورت حال تشویشناک ہوجائے گی، پانچواں متاثرہ ملک ہوگا پاکستان جس کی ضرورت کا 90 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے گذر کر آتا ہے۔پاکستان کے معاملے میں ملکی تیل کی90فیصد سے زائددرآمدات خلیج کے ممالک سے آتی ہیں اور یہ سب اسی آبنائے سے گزرتی ہے۔پاکستان میں خوراک کی مہنگائی میں 30سے40فیصد تک اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔بندش جاری رہی تو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں طوفانی اضافہ ہوگا۔مگر یہاں ایک دلچسپ موڑ ہے کہ پاکستان کی سرحد ایران کے ساتھ لگتی ہے اور پاکستان اپنی ضرورت کا 35 فیصد ڈیزل بذریعہ  زمینی اسمگلنگ اور بحری اسمگلنگ براستہ گوادر ایران سے حاصل کررہا ہے۔اگر مجبور کیا گیاتو پاکستان اپنی ضرورت کا تیل پھر ایران سے حاصل کرے گا۔ چھٹا متاثر ہونے والا ملک متحد ہ عرب امارات ہے جس کا 72 فیصد تیل آبنا ئے ہرمزسے گذر کر بکتا ہے۔
    آبنائے ہرمز کیا ہے؟ (What is the Strait of Hormuz)
    آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور پھر بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ یہ شمال میں ایران اور جنوب میں عمان و متحدہ عرب امارات (UAE) کے درمیان واقع ہے۔ جغرافیائی طور پر یہ وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے عراق، کویت، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا تیل عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔
    طول (Length): یہ آبنائے تقریباً 167 کلومیٹر (90 ناٹیکل میل) طویل ہے۔
    عرض (Width): اس کی چوڑائی سب سے کم مقام پر تقریباً 33 کلومیٹر (21 میل) ہے۔
    بحری جہازوں کے آنے اور جانے کے لیے صرف دو میل چوڑے راستے (Shipping Lanes) مخصوص ہیں، جن کے درمیان دو میل کا بفر زون رکھا گیا ہے تاکہ بڑے ٹینکرز آپس میں نہ ٹکرائیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/03/tweeload_sil4qtpf.mp4

    آبنائے ہرمز کو "عالمی تیل کی سپلائی لائن” اس لئےکہا جاتا ہے۔ کیونکہ خام تیل (Crude Oil)روزانہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل یہاں سے گزرتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں سمندری راستے سے ہونے والی کل تیل کی تجارت کا تقریباً 20% سے 30% بنتا ہے۔
    یہاں سے صرف خام تیل ہی نہیں بلکہ بڑے پیمانے پر ڈیزل، جیٹ فیول، اور گیسولین (Refined Products) بھی منتقل کیے جاتے ہیں۔
    ایل این جی (LNGNatural Gas) کا تقریباً 20% حصہ، خاص طور پر قطر سے، اسی راستے سے گزرتا ہے۔
    معاشی ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل کی قیمت چند ہی دنوں میں 150 ڈالر سے 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان جیسے ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں دوگنی سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔
    دنیا کے بڑے صنعتی ممالک بشمول چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا اپنے تیل کی ضرورت کا 80% اسی راستے سے حاصل کرتے ہیں۔ اس کی بندش سے ان ممالک میں صنعتیں بند اور بجلی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
    تیل مہنگا ہونے سے مہنگائی کا ایک ایسا طوفان آئے گا جو پوری دنیا کو معاشی مندی (Recession) میں دھکیل دے گا۔ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھنے سے خوراک اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔
    امریکہ اور اس کے اتحادیوں (CENTCOM) کا یہ دیرینہ موقف ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ کسی بھی ایسی کوشش کی صورت میں امریکہ براہِ راست ایران کے خلاف اپنی بحری قوت (جیسے کہ طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن) کا استعمال کرے گا، جو کہ ایک ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

     

    Related Posts

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    محکمہ انہار کا اہلکار 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سانحۂ زیارت کے شہداء کے لواحقین، دھرنا کمیٹی اور آل پارٹیز رہنماؤں کے درمیان مشترکہ اجلاس

    مقبول خبریں

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

    ہسپتال میں داخل معذور لڑکی کا گردہ نکالنے کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، 3 ملزم گرفتار

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.