لاہور: میوزک ڈائریکٹر وجاہت عطرے کی اہلیہ پر فالج اٹیک، شیخ زید ہسپتال میں داخل ، ۔ آئی سی یو میں داخل، اہل خانہ کی دعاؤں کی اپیل
رپورٹ کے مطابق معروف میوزک ڈائریکٹر وجاہت عطرے کی اہلیہ کو دل کے دورے کی خبریں اچانک سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تاہم پتہ چلا ہے کہ انہیں فالج کا اٹیک ہوا ہے۔ شدید حبس اور گرمی کےموسم میں پہلے انہیں سینے پر بوجھ محسوس ہوا جس کےبعد ان پر فالج کا اٹیک ہوگیا ۔
انہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز آئی سی یو میں ان کا علاج کررہے ہیں تاہم وہ ابھی تک بے ہوش ہیں اہل خانہ نے شہریوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
یادرہے 8 سال قبل وجاہت عطرے 68سال کی عمر میں فالج کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
لیجنڈ میوزک ڈائریکٹر وجاہت عطرے نےفلمی اور غیر فلمی 3ہزار سے زائد نغموں کی دھنیں ترتیب دیں۔انہوں نے مکھڑا ، چن وریام ، نوکر وہٹی دا اور عشق خدا جیسی لازوال فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو جگایا ۔
انہوں نے دو سو سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ان کے ترتیب دیئے ہوئے گانے ہر گلو کار نے گائے جن میں ملکہ ترنم نور جہاں کا نام سر فہرست ہے۔

