Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روسی تیل کی خریداری پربھارت کو25 فیصد ٹیرف، جرمانہ دینا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو یکم اگست سے انڈیا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے جرمانہ بھی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انڈیا دوست تو ہے لیکن وہ امریکی مصنوعات پر زیادہ محصولات عائد کرتا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں#
    ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا نے ہمیشہ سے امریکہ کے ساتھ تجارت کو مشکل بنانے کے لیے ’انتہائی سخت اور ناقابل برداشت غیر مالیاتی رکاوٹیں‘ کھڑی کی ہیں، جن کی وجہ سے دو طرفہ تجارت محدود رہی ہے۔’ہم نے انڈیا کے ساتھ کئی دہائیوں میں بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ عدم توازن ختم کیا جائے۔‘
    ٹرمپ نے الزام لگایا کہ انڈیا روس سے تیل اور دفاعی ساز و سامان خرید کر بالواسطہ یوکرین جنگ کو طول دے رہا ہے اور اسی وجہ سے اضافی درآمدیٹیکس جسے ا نہوں نے جرمانہ قرار دیا یکم اگست سے نافذ کیا جائے گا۔

    یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ اور انڈیا کے تعلقات میں بظاہر بہتری دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم روس سے انڈیا کی تیل اور دفاعی خریداری پر واشنگٹن میں خدشات پائے جاتے ہیں، خاص طور پر یوکرین جنگ کے پس منظر میں۔
    ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت چین کے مقابلے میں مغربی بلاک سے قریب ہوتا جا رہا تھا۔
    بھارت امریکا دوطرفہ تجارت حجم
    امریکی حکام کے مطابق 2024 میں انڈیا اور امریکہ کا دو طرفہ تجارتی حجم تقریباً 191 ارب ڈالر رہا جس میں انڈٰیا نے امریکہ کو تقریباً 118 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جب کہ امریکہ انڈیا کو تقریباً 73 ارب ڈالر کی مصنوعات ہی برآمد کر پایا اس طرح امریکہ کو انڈیا کے ساتھ تقریباً 45 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ رہا۔
    انڈیا اور بھارت کا کاروبار
    انڈیا امریکہ کو ٹیکسٹائل، دواسازی، زیورات، انجینئرنگ مصنوعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سروسز برآمد کرتا ہے جب کہ امریکہ انڈیا کو طیارے، دفاعی آلات، سافٹ ویئر، اور توانائی سے متعلق اشیا فراہم کرتا ہے۔
    بھارت کی خاموشی
    ٹرمپ کے اس فیصلے پر انڈیا کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    Related Posts

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    کتنے افسوس کی بات ہے ، تیسری دفعہ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    انتہا پسند مودی جبراً مسلمانوں کی شناخت مٹا کر بھارت کو ہندو راشٹر میں بدلنے کے ایجنڈے پر گامزن

    مقبول خبریں

    پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.